کانپور میں 'زیکا وائرس' کے مریض ملنے کے بعد انتظامیہ الرٹ

وزیر اعلیٰ یوگی نے کہا کہ ضلع کانپور شہر میں زیکا وائرس کے کچھ معاملے سامنے آئے ہیں۔ اسے دھیان میں رکھتے ہوئے اس کے انفکشن کو روکنے، علاج اور بچاؤ متعلق سبھی انتظامات کئے جائیں۔

زیکا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
زیکا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

لکھنؤ: اترپردیش کے وزیرا علی یوگی آدتیہ ناتھ نے کانپور شہر میں 'زیکا وائرس' کے کچھ کیس سامنے آنے کے بعد سبھی متعلقہ افسران کو آگاہ کرتے ہوئے احتیاطی اقدام کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یوگی نے اتوار کو اعلی افسران کے ساتھ میٹنگ میں حالات کا جائزہ لیتے ہوئے خصوصی متعدد بیماری کنٹرول مہم اور دستک مہم کو پوری مستعدی سے چلانے کی ہدایت دی۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کانپور شہر میں زیکا وائرس کے کچھ معاملے سامنے آئے ہیں۔ اسے دھیان میں رکھتے ہوئے اس کے انفکشن کو روکنے، علاج اور بچاؤ متعلق سبھی انتظامات کئے جائیں۔ وزیر اعلی نے آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر منعقد ایک میٹنگ میں متعددی بیماری کنٹرول کے لئے کی جا رہی کارروائی کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ زیکا وائرس مچھروں سے پھیلتا ہے۔ اس لئے مچھروں سے بچاؤ ہی اس سے تحفظ کا راستہ ہموار کرتا ہے۔


انہوں نے متعددی بیماریوں کے کنٹرول اور بیداری کام کو موثر ڈھنگ سے جاری رکھنے کے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی زیکا وائرس کی روک تھام میں مفید ثابت ہوگی۔ یوگی نے نگرانی کے کام کو فوری طور سے کئے جانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہری اور مقامی علاقوں میں صفائی، فاگنگ اور اینٹی لاوا چھڑکاؤ کا کام لگاتار کیا جائے یہ کاروائی کووڈ۔19 کے ساتھ ساتھ زیکا وائرس اور دیگر متعدد بیماریوں کے کنٹرول میں مفید ثابت ہوگی۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔