مودی حکومت آئین بدلنا چاہتی ہے: شرد پوار

شرد پوار نے کہا ہےکہ گزشتہ چار سالوں میں ملک میں اقلیتوں، پسماندہ طبقوں اور خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، موب لنچنگ کے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں اور ملزمان کھلے عام گھوم رہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ممبئی میں 'آئین بچاؤ، ملک بچاؤ' مہم کے تحت این سی پی صدر شرد پوار نے پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان سے خطاب کیا، اس موقع پر شرد پوار نے مرکز کی بی جے پی حکومت پر جم کر نشانہ لگایا، انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ حکمران بی جے پی کی پالیسی آئین کو تبدیل کرنے کی ہے، پوار نے سخت لہجے میں بی جے پی کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ جو آئین کو تبدیل کرنے کی کوشش کرے گا عوام انہیں برباد کر دے گی۔

این سی پی کے سربراہ نے کہا کہ ہم موجودہ حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے جنگ لڑیں گے، انہوں نے کہا کہ یہ لڑائی آسان نہیں ہے، لیکن ہم آخر دم تک لڑیں گے۔

شرد پوار نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں میں ملک میں اقلیتوں، محروم طبقوں، پسماندہ طبقوں اور خواتین کے خلاف تشدد بڑھے ہیں، انہوں نے کہا، " ملک میں بھیڑ کی طرف سےپیٹ پیٹ کر قتل کرنے کے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں، ملزم کھلے عام گھوم رہے ہیں، لیکن حکومت کچھ نہیں کر رہی ہے‘‘۔پوار نے کہا کہ حکمران حکومت آئین میں یقین نہیں کرتی ہے۔

بتا دیں کہ گزشتہ سال مرکزی وزیر اننت كمار ہیگڑے نے آئین کو لے کر متنازعہ بیان دیا تھا، انہوں نے کہا تھا، "ہم یہاں آئین تبدیل کرنے کے لئے آئیں ہیں اور ہم اسے بدل دیں گے۔ حالانکہ بعد میں انہوں نے اپنے اس تبصرے کے لئے معافی مانگ لی تھی، لیکن ان کے اس تبصرے کی وجہ سے بی جے پی اور مودی حکومت کی کافی فضیحت ہوئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔