سنجے راؤت کے خلاف ای ڈی کی کارروائی بدلے کے جذبہ سے متاثر: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی، تصویر ویپن
پرینکا گاندھی، تصویر ویپن
user

قومی آوازبیورو

کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے مہاراشٹر میں شیوسینا لیڈر سنجے راؤت سے ای ڈی کی پوچھ تاچھ اور ان پر ہو رہی کارروائی کے پیش نظر مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے بدلے کے جذبہ سے متاثر قرار دیا ہے۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے ذریعہ راجیہ سبھا رکن سنجے راؤت جی کے خلاف بدلے اور دشمنی کے جذبہ سے متاثر کارروائی ہو رہی ہے جو قابل مذمت ہے۔ بی جے پی اپنی جمہوریت مخالف سیاست کے خلاف کھڑی آوازوں کو دبانے کے لیے ہر ہتھکنڈہ اختیار کر رہی ہے۔ لیکن جمہوریت میں جھوٹ اور استحصال کی لاٹھی زیادہ دن نہیں ٹکے گی۔

دراصل ای ڈی نے پاترا چال گھوٹالہ معاملہ میں پوچھ تاچھ کے لیے راؤت کو اپنے جنوب ممبئی دفتر میں بلایا تھا۔ یہ معاملہ سنجے راؤت کے ایک قریبی پروین راؤت سے سیدھے جڑا ہوا ہے۔ پروین راؤت ایک انفراسٹرکچر گرو آشیش کنسٹرکشن میں ڈائریکٹر رہا ہے۔ یہ کمپنی ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ انفراسٹرکچر لمیٹڈ (ایچ ڈی آئی ایل) کی ہی ایک شاخ مانی جاتی ہے۔ ای ڈی کے مطابق ایچ ڈی آئی ایل سے پروین راؤت کے اکاؤنٹ میں تقریباً 100 کروڑ روپے بھیجے گئے تھے۔ پھر پروین کے اکاؤنٹ سے الگ الگ رقم اس کے کچھ ساتھیوں، رشتہ داروں اور کمرشیل فرموں کو بھیجی گئیں۔ ای ڈی 4300 کروڑ کے پی ایم سی بینک گھوٹالے کی بھی جانچ کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */