عامر خان کی خواہش تھی کہ ’لنگڑا تیاگی‘ کا کردار وہ ادا کریں!

فلم ہدایت کار وشال بھاردواج نے بتایا کہ عامر خان نے ہی انہیں شیکسپیئر کے ڈرامے اوتھیلا پر فلم بنانے کے لئے کہا تھا اور وہ خود بھی اس فلم میں لنگڑا تیاگی کا کردار ادا کرنا چاہتے تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: بالی ووڈ کے ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان سلور اسکرین پر فلم اوم کارا میں لنگڑا تیاگی کا رول ادا کرنا چاہتے تھے۔ وشال بھاردواج کی سپرہٹ فلم اوم کارا میں لنگڑا تیاگی کا رول سیف علی خان نے ادا کیا تھا جو ان کے کریئر کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا لیکن سیف سے قبل یہ رول عامر خان کرنا چاہتے تھے۔

بتایا جاتا ہے کہ عامر خود یہ رول کرنے کے سلسلے میں کافی پرجوش تھے۔ فلم ہدایت کار وشال بھاردواج نے بتایا کہ عامر خان نے ہی انہیں شیکسپیئر کے ڈرامے اوتھیلا پر فلم بنانے کے لئے کہا تھا۔ وہ خود بھی اس فلم میں لنگڑا تیاگی کا کردار ادا کرنا چاہتے تھے۔ لیکن انہوں نے کہا کہ ایک سال بعد ہم اس فلم پر کام کرنا شروع کریں گے۔ اس سے پہلے بھی ہم ایک فلم میں ایک ساتھ کام کررہے تھے لیکن ایک سال کے دوران کچھ اختلافات کے سبب فلم بند کرنی پڑی تھی۔

وشال بھاردواج نے کہا کہ جب اوم کارا کی اسکرپٹ تیار ہوئی تب میں عامر کے پاس نہیں گیا کیونکہ میں اب انتظار کرنا نہیں چاہتا تھا اس لئے میں سیف کے پاس گیا۔ مجھے لگا کہ اگر عامر خان کوئی رول کرنے کے لئے اتنے پرجوش ہیں تو اس رول میں ضرور کوئی خاص بات ہوگی۔ جب میں سیف کے پاس گیا تو ان کی آنکھوں میں میں نے اس رول کے لئے چمک دیکھی۔ میں نے یہ رول انہیں ہی دے دیا۔ سیف اس وقت اپنی ’لور بوائے‘ کی شبیہ سے باہر نکلنا چاہتے تھے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */