گروگرام: اندوہناک سڑک حادثہ، شادی سے لوٹ رہے 5 افراد کی دردناک موت

گروگرام پولیس ترجمان سبھاش بوکن نے کہا کہ ’’وہ سبھی سدھرانا گاؤں میں ایک شادی تقریب سے لوٹ رہے تھے، یہ حادثہ تیز رفتار اور خستہ حال سڑک کا نتیجہ تھا۔‘‘

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب گروگرام کے گڑھی گاؤں کے پاس سدھرانا روڈ پر ایک کار سڑک کنارے دیوار سے ٹکرا کر پلٹ گئی جس میں پانچ لوگوں کی موت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق مہلوکین کی شناخت ساگر، جبیک، نیاز خان، پرنس اور جگبیر کی شکل میں ہوئی ہے۔ واقعہ میں ہاردک تیواری نام کا ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔ متاثرین ایک شادی میں شامل ہونے کے بعد گاؤں سدھرانا سے گروگرام شہر لوٹ رہے تھے۔

گروگرام پولیس ترجمان سبھاش بوکن کا کہنا ہے کہ ’’وہ سبھی سدھرانا گاؤں میں ایک شادی تقریب سے لوٹ رہے تھے۔ یہ حادثہ تیز رفتار اور خستہ حال سڑک کا نتیجہ تھا۔ سبھی متاثرین شہر کے ایک نجی اسپتال میں کام کرتے تھے۔ پولیس ضروری کارروائی کر رہی ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’زخمی شخص کو سنگین حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ آگے کی جانچ جاری ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔