چھتیس گڑھ میں 62 ہزار سے زائد خاندانوں کو کھانا اور مفت راشن

وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے ریاست کے سبھی ضلع کلکٹروں کو اس کام کو حساسیت سے کرنے کی ہدایات دی ہے اور کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں کوئی بھی شخص بھوکا نہ رہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کورونا وائرس (كووڈ -19) کی وبا سے تحفط اور روک تھام کے اقدامات کے تحت جاری ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران چھتیس گڑھ کے سبھی شہری اور دیہی علاقوں میں 62 ہزار 172 غریبوں اور ضرورت مند خاندانوں کو کھانا اور راشن مفت فراہم کرایا گیا ہے۔

چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے ریاست کے سبھی ضلع کلکٹروں کو اس کام کو حساسیت سے کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں کوئی بھی شخص بھوکا نہ رہے۔ وزیر اعلی کے اعلان پر کئی سماجی خدمت ادارے غریبوں اور ضرورت مند خاندانوں کی مدد کے لئے سامنے آئے ہیں اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا اس کام میں تعاون دے رہے ہیں۔


متعلقہ اضلاع میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے 14 ہزار 467 افراد اور 4015 خاندانوں کو مفت راشن فراہم کرایا گیا ہے، جبکہ 28 ہزار 227 لوگوں کے کھانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سماجی خدمت کی تنظیموں کی طرف سے پوری ریاست میں 18 ہزار 638 افراد اور 18 ہزار 097 خاندانوں کے لئے کھانا اور مفت راشن کا انتظام کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔