ہندوستان میں کورونا کے سبب گزشتہ 101 دنوں میں سب سے کم 542 یومیہ اموات، 38949 نئے کیسز

ہندوستان میں کورونا سے متعلق راحت کی خبر ہے، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اس انفیکشن کی وجہ سے 542 افراد کی اموات ہوئی ہیں، جو اس سے ہونے والی اموات کے لحاظ سے 101 دن میں سب سے کم ہے

کورونا وائرس / آئی اے این ایس
کورونا وائرس / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس سے متعلق ایک راحت کی خبر ہے کیونکہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اس انفیکشن کی وجہ سے 542 افراد کی اموات ہوئی ہیں ، جو اس مہلک وائرس سے ہونے والی اموات کے لحاظ سے 101 دن میں سب سے کم ہے۔ اس سے قبل 6 اپریل کو ملک میں اس مہلک وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد پانچ سو سے کم رہی تھی۔

دریں اثنا، جمعرات کو 38 لاکھ 78 ہزار 78 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 39 کروڑ 53 لاکھ 43 ہزار 767 افراد کوٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 38949 نئے کیسوں کی آمد کے ساتھ ہی، متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 10 لاکھ 26 ہزار 829 ہوگئی ہے۔ اس دوران ، 40 ہزار 26 مریضوں کی شفایابی کے بعد ، اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ ایک لاکھ 83 ہزار 876 ہوگئی ہے۔ فعال معاملات 1619 کم ہوکر چار لاکھ 30 ہزار 422 ہوگئے ہیں۔ اسی عرصہ میں 542 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد چار لاکھ 12 ہزار 531 ہوگئی ہے۔

ملک میں سرگرم معاملات کی شرح 1.39 فیصد ، ری کوری کی شرح 97.28 فیصد اور اموات کی شرح 1.33 فیصد پر برقرار ہے۔

مہاراشٹر میں ، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملات 449 بڑھ کر 110505 ہو گئے ہیں۔ دریں اثنا ، ریاست میں 7391 مریضوں کی شفایابی کے بعد ، کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد 5952192 ہوگئی ہے ، جبکہ 170 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد 126560 ہوگئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔