مہاراشٹر: مراٹھواڑہ میں کورونا انفیکشن کے 506 نئے کیسز درج، مزید 16 اموات

مراٹھواڑہ علاقوں میں پیر کی شب تک مہلک کورونا وائرس کے سبب 745 مریضوں کی موت ہوچکی ہیں اور 20764 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے آٹھ ضلعوں میں کورونا وائرس کے کم از کم 506 نئے معاملے درج ہوئے اور 16 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ ان علاقوں میں پیر کی رات تک اس مہلک وائرس کے سبب 745 مریضوں کی موت ہوچکی ہیں اور 20764 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ سبھی ضلع ہیڈ کوارٹر سے یواین آئی کے ذریعہ یکجا کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق اس وائرس سے بری طرح متاثر اورنگ آباد میں اس کے سبب سات مریضوں کی موت اور 214 نئے معاملے ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب جالنا میں 32 معاملے اور تین مریضوں کی موت، لاتور میں 79 معاملے، عثمان آباد میں 47 معاملے اور ایک مریض کی موت، پربھنی میں 15 معاملے اور ایک مریض کی موت، ناندیڑ میں 70 معاملے اور دو کی موت، بیڑ میں 32 معاملے اور دو کی موت نیز ہنگولی میں اس وائرس سے متاثرین 17 معاملے درج کئے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔