مختار عباس نقوی سے اجمیر درگاه کے لئے پانچ کروڑ روپے کا مطالبہ!

درگاہ اجمیر شریف کا انتظام سنبھالنے والی درگاہ کمیٹی کے صدر امین پٹھان نے مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی سے درگاہ میں بنیادی سہولیات اور انتظامات کے لئے پانچ کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اجمیر: راجستھان کے اجمیر میں واقع خواجہ صاحب کی درگاہ کا انتظام سنبھالنے والی درگاہ کمیٹی کے صدر امین پٹھان نے مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی سے درگاہ میں بنیادی سہولیات اور انتظامات کے لئے پانچ کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔

امین پٹھان نے بتایا کہ انہوں نے کل نقوی سے ملاقات کر کے خواجہ صاحب کے 808 ویں سالانہ عرس میں تشریف لانے کے لئے انہیں دعوت دی اور ان سے کہا کہ عرس کے لئے نہ تو درگاہ کمیٹی کے پاس بجٹ ہے اور نہ ہی ریاستی حکومت بجٹ مہیا کراتی ہے۔ ایسے میں درگاہ کمیٹی کو لاکھوں زائرین کے لئے انتظامات کرنے میں دقتیں آتی ہیں۔ امین پٹھان نے مذکورہ باتوں سے متعلق وزیر مختار عباس نقوی کو خط بھی پیش کیا۔


انہوں نے بتایا کہ مختار عباس نقوی نے ان کی بات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ہاتھوں ہاتھ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن سے ٹیلی فون پر بات کرکے درگاہ کے لئے بجٹ مختص کرنے کی بات کہی۔ وزیر خزانہ سیتا رمن نے بھروسہ دلایا کہ درگاہ کے لیے مستقل بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کے لئے خصوصی بجٹ جاری کیا جائے گا۔ پٹھان نے امید ظاہر کی کہ اس بجٹ کی رقم اسی عرس میں دستیاب ہو جائے گی۔

خیال رہے غریب نواز کا سالانہ عرس فروری میں 19 یا 20 فروری کو جھنڈے کی رسم کے ساتھ ساتھ غیر رسمی طور پر شروع ہو جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔