کرناٹک میں نرسنگ کالج کے 49 طلبہ کورونا متاثر، اسپتال سیل

کورونا کے کیسز میں فی الحال تیسرے مقام پر واقع کیرالا بھی اب کرناٹک سے بہت پیچھے نہیں ہے۔ کیرالا میں اب تک 938354 افراد کورونا متاثر ہو چکے ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

کیرالا سے امتحان دینے کرناٹک کے اُلّال کے اَبَّاکا سرکل کے پاس نرسنگ کالج میں آنے والے 49 طلبہ کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔

اس واقعہ کے سامنے آتے ہی اُلَّال نگر کونسل کے افسران نے کالج کے ساتھ ہی اسپتال کو بھی سیل کر دیا ہے۔ غور طلب ہے کہ وائرس کے معاملے میں کرناٹک پورے ملک میں دوسرے مقام پر ہے۔ ریاست میں اب تک 940170 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 922004 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں جبکہ 12223 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ ریاست میں فی الحال 5924 فعال کیسز ہیں۔


کورونا کے کیسز میں فی الحال تیسرے مقام پر واقع کیرالا بھی اب کرناٹک سے بہت پیچھے نہیں ہے۔ کیرالا میں اب تک 938354 افراد کورونا متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 865168 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 3777 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ ریاست میں فی الحال 69169 فعال کیسز ہیں جو پورے ملک میں سب سے زیادہ کیسز ہیں۔

پورے ہندوستان میں کورونا کے نئے معاملوں میں کمی آ رہی ہے جس کی وجہ سے حکومت نے کافی چیزوں میں نرمی کا اعلان کر دیا ہے۔ مرکزی حکومت نے نئی رہنما ہدایات جاری کرتے ہوئے سنیما ہال میں پچاس فیصدکی حد کو ختم کر کے پوری کیپیسٹی کی اجازت دے دی ہے اور سویمنگ پول بھی سب کےلئے کھول دئے ہیں۔۔ دہلی میں نئے معاملوںمیں کافی کمی دیکھی جا رہی ہے ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔