شاندار رہی میرٹھ میں ’لڑکی ہوں، لڑ سکتی ہوں‘ میراتھن دوڑ، 4500 لڑکیاں ہوئیں شریک، روبی فتحیاب

میراتھن دوڑ کے دوران 10 ڈرون سے لڑکیوں کی نگرانی کی گئی۔ بطور مہمانِ خصوصی پہنچے بین الاقوامی مکے باز وجیندر سنگھ نے بھی پروگرام میں پہنچ کر چار چاند لگا دیا۔

لڑکی ہوں، لڑ سکتی ہوں میراتھن دوڑ میں پہلا مقام حاصل کرنے والی روبی اسکوٹی کے ساتھ
لڑکی ہوں، لڑ سکتی ہوں میراتھن دوڑ میں پہلا مقام حاصل کرنے والی روبی اسکوٹی کے ساتھ
user

آس محمد کیف

میرٹھ میں کانگریس کے ذریعہ منعقد کی گئی میراتھن دوڑ ’لڑکی ہوں، لڑ سکتی ہوں‘ انتہائی کامیاب ثابت ہوئی۔ مقابلہ میں امید سے زیادہ لڑکیاں شریک ہوئیں۔ حالات کچھ ایسے بن گئے کہ آرگنائزر کو انتظام و انصرام میں زیادہ محنت کرنی پڑی۔ میراتھن دوڑ میں لڑکیوں کی زبردست تعداد کو دیکھ کر کانگریس مخالفین کے چہرے لٹک گئے۔ حریف پارٹیاں دعویٰ کر رہی تھیں کہ مقابلے میں 100 لڑکیاں بھی نہیں پہنچ پائیں گی، لیکن تقریباً 4500 لڑکیوں نے ’لڑکی ہوں، لڑکی سکتی ہوں‘ میراتھن دوڑ کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

اس میراتھن دوڑ کے دوران 10 ڈرون سے لڑکیوں کی نگرانی کی گئی۔ بطور مہمانِ خصوصی پہنچے بین الاقوامی مکے باز وجیندر سنگھ نے بھی پروگرام میں پہنچ کر چار چاند لگا دیا۔ کانگریس کے مقامی لیڈروں نے بی جے پی والوں پر پروگرام کو متاثر کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔


میرٹھ کے کیلاش پرکاش اسٹیڈیم سے سی سی ایس یونیورسٹی تک 5 کلومیٹر تک کی اس میراتھن دوڑ میں لڑکیوں کا جوش دیکھنے لائق تھا۔ مکے بز وجیندر سنگھ نے کہا کہ لڑکیوں کا یہ جوش دیکھ کر انھیں بہت خوشی ہو رہی ہے۔ پرینکا گاندھی جی لڑکیوں میں حوصلہ بڑھ رہی ہیں جو بہت بڑی بات ہے۔ یہ میراتھن دوڑ لڑکیوں کو حوصلے کا پنکھ دینے کی پہلی سیڑھی ہے۔ اسی حوصلہ اور جوش کا مظاہرہ سیاست میں بھی ہونا چاہیے۔ زندگی کے ہر ایک شعبہ میں فائٹر اسپرٹ کو پیدا کرنا ہوگا۔ میراتھن دوڑ کی فاتح کی شکل میں روبی کا نام اعلان کیا گیا۔ دوسرے مقام پر بدھو اور تیسرے مقام پر سونم اور رینا شرما مشترکہ طور پر رہیں۔

میراتھن دوڑ کی کامیابی سے پرجوش کانگریس انچارج اشونی تیاگی نے کہا کہ خاتون سماج میں زیادہ طاقت ہے۔ کانگریس پارٹی ان کے اندر کی طاقت کو بیدار کرنے کا کام کر رہی ہے۔ اس طرح کے مقابلے لگاتار منعقد کیے جائیں گے۔ آج اس مقابلہ کی بے پناہ کامیابی نے ہمیں بہت مضبوطی فراہم کی ہے۔


میراتھن دوڑ میں مغربی اتر پردیش کانگریس کی خاتون سربراہ سوپنل شرما کا کردار بہت اہم رہا۔ وہ بریلی سے یہاں سینکڑوں لڑکیوں کے ساتھ آئیں۔ سوپنل نے کہا کہ لڑکیوں کی شراکت داری نے انھیں آج جذباتی کر دیا۔ ان کے لڑنے کی صلاحیت نے ان کے اندر کی صلاحیت کا بہترین مظاہرہ کیا۔ یہ بے حد ہی شاندار دن رہا۔

’لڑکی ہوں، لڑ سکتی ہوں‘ میراتھن دوڑ میں مظفر نگر، شاملی، ہاپوڑ، میرٹھ اور باغپت کی لڑکیوں نے سب سے زیادہ جوشیلے انداز میں شرکت کی۔ فاتح روبی نے بتایا کہ وہ بہت خوش ہے اور پرینکا گاندھی جی کو اس انعقاد کے لیے شکریہ کہتی ہیں۔ روبی کو آج اسکوٹی دی گئی اور دیگر فاتحین کو اسمارٹ فون اور فٹ نس بینڈ دیا گیا۔ میرٹھ کی باشندہ انجو چودھری نے بتایا کہ آج صبح وہ روزمرہ کی طرح ٹہلنے جا رہی تھی تو سڑکوں پر ’لڑکی ہوں، لڑ سکتی ہوں‘ ٹی شرٹ پہن کر لڑکیوں کے ہجوم کو دوڑتے ہوئے دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ یہ ایک بے حد تعمیری اور اچھا قدم رہا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */