جموں و کشمیر کے رام بن میں حادثہ، کمسن بچے سمیت 4 از جان، کئی زخمی

انہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس، کیو آر ٹی اور فوج کی ایک مشترکہ ٹیم نے بچاؤ آپریشن شروع کیا اور ایک دو سالہ بچے سمیت چار افراد کو بچایا۔

رام بن حادثہ
رام بن حادثہ
user

یو این آئی

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں قومی شاہراہ پرخونی نالے کے نزدیک بدھ کی صبح ایک مسافر بردارگاڑی گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں ایک کمسن بچے سمیت چار افراد از جان ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ رام بن میں قومی شاہراہ پر خونی نالے کے نزدیک بدھ کی صبح قریب ساڑھے پانچ بجے جموں سے سری نگر جا رہی ایک گاڑی جس میں مزدور سوار تھے، ایک گہرے نالے میں جاگری۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس، کیو آر ٹی اور فوج کی ایک مشترکہ ٹیم نے بچاؤ آپریشن شروع کیا اور ایک دو سالہ بچے سمیت چار افراد کو بچایا۔ ان کا کہنا تھا کہ دو سالہ بچہ بعد میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔ مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ آپریشن کے دوران مزید تین افراد کو مردہ پایا گیا۔


متوفی بچے کی شناخت اریان ولد دیپک ساہو ساکن چھتیس گڑھ کے بطور ہوئی ہے، جبکہ دیگر تین متوفین کی شناخت ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت نارایئن منجی ولد رمیش منجی، دنیش کمار ولد بگلی رتھ، مگی لال ولد امر سنگھ اور دھوپ چند ساکنان چھتیس گڑھ کے بطور ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */