بی جے پی رہنما کے گھر سے 37 غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر ضبط

نارائن نے کہا کہ اس آپریشن میں 37 غیر قانونی گیس سلنڈر ضبط کیے گئے ہیں۔ ضبط شدہ تمام سلنڈر اجولا منصوبہ کے مستفیدین کے نام پر جاری کئے گئے ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

بھاگلپور: بہار کے ضلع بھاگلپور میں حبيب پور تھانہ علاقہ کے وارثلی گنج میں سب ڈویژنل افسر کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ضلع نائب صدر اور سابق کونسلر سنتوش کمار کے مکان پر آج شام چھاپہ مارکر 37 غیر قانونی رسوئی گیس سلنڈر ضبط کئے گئے ہیں۔

بھاگل پور کے سب ڈیویژنل آفیسر آشیش نارائن نے یہاں بتایا کہ اجولا کی منصوبہ کے تحت مستفیدین کو دئیے جانے والے ایل پی جی سلنڈروں کے غلط استعمال کی مسلسل اطلاع مل رہی تھی۔ اس کی بنیاد پر ان کی قیادت میں سنتوش کمار کے مکان پر چھاپہ مارا گیا۔

نارائن نے کہا کہ اس آپریشن میں 37 غیر قانونی گیس سلنڈر ضبط کیے گئے ہیں۔ ضبط شدہ تمام سلنڈر اجولا منصوبہ کے مستفیدین کے نام پر جاری کئے گئے ہیں۔

مسٹر نارائن نے بتایا کہ اس سلسلے میں گیس ایجنسی کے وینڈر ببلو رائے کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ معاملہ پولس کو سونپ دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولس نے بی جے پی لیڈر سے طویل پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ معاملے کی تحقیقات اب بھی جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔