ملک میں کورونا سے 32 کی موت، 1251 متاثر

وزارت صحت کی پیر کی صبح جاری رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کا قہر ملک کی 27 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اپنے پیر پھیلا چکا ہے

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 32 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ اس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1251 ہوگئی ہے۔گزشتہ 12 گھنٹوں میں ملک میں کورونا متاثرین کے 180 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
وزارت صحت کی پیر کی صبح جاری رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کا قہر ملک کی 27 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اپنے پیر پھیلا چکا ہے اور اب تک اس کے 1251 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ان میں 49 غیر ملکی مریض شامل ہیں۔

کورونا وائرس سے اب تک ملک میں 32 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 102 صحت مند ہوچکے ہیں۔ کیرلا، مہاراشٹر، کرناٹک، تلنگانہ، گجرات، راجستھان، اترپردیش اور دلی میں ابھی تک سب سے زیادہ کورونا کے معاملے سامنے آئے ہیں۔


کورونا وبا سے مہاراشٹر میں آٹھ، گجرات میں چھ، کرناٹک میں تین، دلی میں دو، جموں و کشمیر میں دو، مدھیہ پردیش میں تین، کیرلا، بہار، پنجاب، ہماچل پردیش، تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں ایک ایک شخص کی موت ہوچکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔