اترکاشی میں مسافر بس کھائی میں گری، 25 لوگوں کی موت کی خبر

یمنا وادی میں مسافروں کی بس کھائی میں گرنے سے اب تک 25 افراد ہلاک ہو نے کی خبرہے ۔ یہ بس تقریباً 200 میٹر گہری کھائی میں جا گری ۔

علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس
علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

یمنا وادی میں مسافروں کی بس کھائی میں گرنے سے اب تک 25 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ یہ بس تقریباً 200 میٹر گہری کھائی میں جا گری ۔ اطلاع ملتے ہی ایس ڈی آر ایف کے جوانوں کو امدادی کاموں کے لیے موقع پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ نیوز پورٹل اے بی پی پر شائع خبر کے مطابق ایس پی ارپن یدھوونشی نے بتایا کہ یہ حادثہ ڈمٹا سے تقریباً 2 کلومیٹر دور نوگاؤں کی سمت میں پیش آیا۔ بس میں سوار مسافر مدھیہ پردیش کے ضلع پننا کے رہنے والے ہیں۔ تین ایمبولینسیں موقع پر پہنچ گئیں اور راحت رسانی کا کام جاری ہے۔

معلومات کے مطابق بس میں 28 سے 29 افراد سوار تھے۔ چار سے پانچ افراد شدید زخمی بتائے جاتے ہیں، جنہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ چیف سکریٹری سکھبیر سنگھ سندھو نے تمام افسران کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت دی ہے۔ تمام مسافروں کا تعلق مدھیہ پردیش سے بتایا جاتا ہے۔ تمام مسافر یمونوتری سے درشن کر کے واپس لوٹ رہے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ ڈمٹا کے مقام پر پیش آیا جو ہماچل-اتراکھنڈ کی سرحد کے قریب علاقہ ہے۔


اطلاع ملتے ہی ایس ڈی آر ایف کے جوانوں کو امدادی کاموں کے لیے موقع پر تعینات کر دیا گیا ۔ ایس پی ارپن یدھوونشی نے بتایا کہ یہ حادثہ ڈمٹا سے نوگاؤں کی طرف تقریباً 2 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا، بس میں سوار مسافر مدھیہ پردیش کے ضلع پننا کے رہنے والے ہیں۔ چار سے پانچ افراد شدید زخمی بتائے جاتے ہیں، جنہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔