دہلی میں کورونا وائرس کے 2073 نئے مریض، مہاراشٹر میں 1932 نئے کیسز

دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2073 نئے معاملے درج کئے گئے، جبکہ 5 افراد کی موت ہو گئی۔ دریں اثنا، کورونا کی پازیٹوٹی شرح بڑھ کر 11.64 فیصد ہو گئی

دہلی کے دریا گنج میں کورونا کی ویکسین لگاتی طبی اہلکار / تصویر قومی آواز / وپن
دہلی کے دریا گنج میں کورونا کی ویکسین لگاتی طبی اہلکار / تصویر قومی آواز / وپن
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی / ممبئی: قومی راجدھانی دہلی میں کورونا کے مریضوں کی تعداد نے ایک بار پھر لوگوں کو خوفزدہ کر دیا ہے۔ ہیلتھ بلیٹن کے مطابق دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2073 نئے کیس رپورٹ ہوئے، جبکہ 5 لوگوں کی موت ہوئی۔ ادھر مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے 1932 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دہلی میں کوونا کی پازیٹیوٹی شرح 11.64 فیصد تک پہنچ گئی ہے اور فعال کیسز کی تعداد 5637 پو گیہ ہے، جن میں سے 3214 مریضوں کا علاج ہوم آئسولیشن میں کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1437 مریض شفایاب ہو گئے، جس کے بعد شفایاب ہونے والوں کی کل تعداد 1928214 ہو گئی ہے۔ دہلی میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 1960172 تک پہنچ گئی ہے، جن میں سے 26321 کی موت واقع ہو گئی ہے۔ کورونا کے کنٹینمنٹ زونز کی تعداد 183 ہے۔


گزشتہ 24 گھنٹوں میں کل 17815 نئے ٹیسٹوں میں سے 12,696 آر ٹی - پی سی آر اور 5119 ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ 16382 ٹیکے لگائے گئے، جن میں 992 افراد نے پہلی خوراک، جبکہ 2,685 نے دوسری خوراک حاصل کی، جبکہ 12,705 افراد نے احتیاطی خوراک حاصل کی۔

مہاراشٹر میں کورونا کے 1932 نئے کیسز، 7 اموات

ادھر، مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 1932 نئے معاملات سامنے آئے ہیں اور اس دوران اس بیماری سے مزید سات مریض فوت ہو گئے۔ جمعرات کو محکمہ صحت کی جانب سے جاری بلیٹن کے مطابق نئے کیسوں کے اضافے کے ساتھ ریاست میں کووڈ-19 سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 8052103 ہو گئی ہے اور اب تک 148117 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔


گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2187 مریض شفایاب ہوئے جس کے ساتھ ہی ریاست میں اس بیماری سے شفایاب ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 7891662 ہو گئی۔ اس وقت شفایابی کی شرح 98.01 فیصد اور اموات کی شرح 1.83 فیصد ہے۔ ریاست میں فی الحال کورونا کے 12321 کیسز فعال ہیں۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔