کووڈ ٹیکہ کاری کے تحت ملک بھر میں 174.64 کروڑ ٹیکے لگائے گئے

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 37 لاکھ سے زیادہ کووڈ ٹیکے لگائے گئے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی مجموعی ٹیکہ کاری 174.64 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 37 لاکھ سے زیادہ کووڈ ٹیکے لگائے گئے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی مجموعی ٹیکہ کاری 174.64 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

مرکزی وزارت برائےصحت اور خاندانی بہبود نے جمعہ کے روز یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 37 لاکھ 86 ہزار 806 کووڈ ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 174 کروڑ 64 لاکھ 99 ہزار 461 کووڈ ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔


وزارت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 25 ہزار 920 نئے کیسزسامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے کیسز کی تعداد دو لاکھ 92 ہزار 92 ہو گئی ہے۔ یہ کیسز کا 0.68 فیصد ہے ۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 2.07 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت نے بتایا کہ اسی مدت میں 66 ہزار 254 لوگ کووڈ سے صحتیاب ہوئے ہیں ۔ اب تک مجموعی چار کروڑ 19 لاکھ 77 ہزار 238 لوگ کووڈ سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔ شفایابی کی شرح 98.12 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 12 لاکھ 54 ہزار 893 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں مجموعی 75 کروڑ 68 لاکھ 51 ہزار 787 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔