یو پی: 15 اضلاع کورونا سے پاک، ریاست میں سرگرم کووڈ معاملوں کی تعداد 446

علی گڑھ، امیٹھی، بلیا، بہرائچ، چترکوٹ، فرخ آباد، فیروزآباد، ہردوئی، ہاتھرس، کاس گنج، کوشامبی، مہوبہ، سہارنپور، شاملی اور سونبھدر میں آج کووڈ کا ایک بھی مریض باقی نہیں ہے۔

کورونا وائرس / آئی اے این ایس
کورونا وائرس / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

لکھنؤ: اترپردیش کے 15 اضلاع میں عالمی وبا کورونا وائرس کا ایک بھی مریض نہیں ہے وہیں ریاست میں کل ایکٹیو مریضوں کی تعداد کم ہوکر 446 ہوگئی ہے۔ ریاست کے ایڈیشنل چیف سکریٹری نونیت سہگل نے ہفتہ کو بتایا کہ ریاست میں کووڈ کی تازہ رپورٹ کے مطابق 15 اضلاع کورونا سے پاک ہو چکے ہیں۔ جن میں علی گڑھ، امیٹھی، بلیا، بہرائچ، چترکوٹ، فرخ آباد، فیروزآباد، ہردوئی، ہاتھرس، کاس گنج، کوشامبی، مہوبہ، سہارنپور، شاملی اور سونبھدر میں آج کووڈ کا ایک بھی مریض باقی نہیں ہے۔ یہ ضلع آج کووڈ انفکشن سے پاک ہیں۔

نونیت سہگل نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ہوئی ٹیسٹنگ میں 49 اضلاع میں انفکشن کا ایک بھی نیا معاملہ نہیں پایا گیا ہے جبکہ محض 26 اضلاع میں اکائی ہندسے میں مریض پائے گئے ہیں۔ موجودہ وقت میں ایکٹیو مریضوں کی تعداد 446 ہے۔ اب تک 06 کروڑ 88 لاکھ 60 ہزار 712 کووڈ نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 02 لاکھ 38 ہزار 218 کووڈ نمونوں کی جانچ کی گئی ہے اور 42 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اسی مدت میں 64 مریض صحت یاب ہوکر ڈسچارج ہوئے ہیں۔ اب تک 16 لاکھ 85 ہزار 689 کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔


نونیت سہگل نے بتایا کہ ریاست میں کورونا کی ریکوری شرح 98.6 ہے۔ گذشتہ دنوں یومیہ پازیٹیو شرح 0.01 فیصدی رہی۔ ریاست میں اب تک 05 کروڑ 70 لاکھ 85 ہزار سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائے جا چکے ہیں۔ گذشتہ دنوں 07 لاکھ 24 ہزار 335 لوگوں کو ٹیکہ کور ملا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 04 کروڑ 81 لاکھ 47 ہزار سے زیادہ لوگوں نے کم سے کم کووڈ کی ایک خوراک لے لی ہے۔ 89 لاکھ 37 ہزار سے زیادہ لوگوں نے ٹیکے کی دونوں خوراک حاصل کرلی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔