دہلی میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے 116 معاملے درج

عام آدمی پارٹی (عآپ) کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے 9، کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف بالترتیب 4 اور 1 مقدمہ درج کیا گیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: دہلی اسمبلی کے آٹھ فروری کو ہونے والے انتخابات کو پرامن اور منصفانہ طریقے سے ختم کرانے کے لئے تعینات مختلف ایجنسیوں نے اپنا شکنجہ کس دیا ہے۔ اب تک انتخابی ضابطہ اخلاق (ایم سی سی) کی خلاف ورزی کے معاملے میں 116 ایف آئی آر درج کی جا چکی ہیں جبکہ آبکاری قانون کے تحت 376 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

عام آدمی پارٹی (عآپ) کے خلاف ایم سی سی کی خلاف ورزی کے نو، کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف بالترتیب چار اور ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دہلی الیکشن افسر کے دفتر کی جانب سے آج کہا گیا کہ 16 جنوری تک پولیس نے 98 لاکھ 93 ہزار 920 روپے کی نقد رقم ضبط کی ہے۔


الیکشن آفس کے مطابق آبکاری قانون کے تحت 371 معاملے درج کئے جا چکے ہیں اور 376 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اسلحہ قانون کے تحت 140 ایف آئی آر درج ہوئی ہے اور 156 افراد پکڑے گئے ہیں۔ دہلی پولیس قانون کے تحت 40613 اورسی آر پی سی کی مختلف دفعات میں 1855 لوگوں پر کارروائی کی گئی ہے اس کے علاوہ 163 غیر لائسنسی ہتھیار اور 245 کارتوس، دھماکہ خیز مواد ضبط کئے گئے ہیں۔

انتخابات کے اعلان کے بعد سے ہی پوری دہلی میں چار لاکھ 46 ہزار 764 ہورڈنگز ، بینرز اور پوسٹر ہٹائے گئے ہیں۔15 جنوری تک دارالحکومت میں بڑی تعداد میں شراب کی بوتلیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔