تلنگانہ میں کووڈ- 19 کے 111 نئے معاملات درج

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 189 افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,96,562 ہوگئی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

حیدرآباد: تلنگانہ میں کووڈ- 19 کے 111 نئے معاملات درج کیے گئے ہیں، جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 3,00,011 ہوگئی ہے۔ ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر1642 ہوگئی ہے، کیونکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید ایک موت ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 189 افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,96,562 ہوگئی ہے۔ ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 1,807ہے۔ جن میں 689 مریض گھروں پر یا پھر اسپتالوں میں الگ تھلگ رکھے گئے ہیں، جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔


گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19,929 کووڈ- 19 کے معائنے کیے گئے، تاہم 349 نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ بہ حیثیت مجموعی 89.84 لاکھ نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔ جی ایچ ایم سی حدود میں 27 نئے معاملات درج کیے گئے ہیں۔ بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کیے گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔