ششی تھرور سے متفق نہیں گمبھیر، کہا سنجو سیمسن کی الگ شناخت ہے

ایک بڑے اسکور کا پیچھا کرتے ہوئے راجستھان رائلس نے پنجاب کی ٹیم کو شکست دی، لیکن راجستھان رائلس کی اس کامیابی میں سب سے اہم رول سنجو سیمسن کا رہا۔

سنجو سیمسن، تصویر بشکریہ بی سی سی آئی
سنجو سیمسن، تصویر بشکریہ بی سی سی آئی
user

قومی آوازبیورو

آئی پی ایل 2020 کے 9ویں میچ میں راجسھتان رائلس کے سنجو سیمسن نے ایک بار پھر دھماکہ دار پاری کھیل کر اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کر وایا۔ سنجو سیمسن کے شاندار 42 گیندوں پر 85 رنوں کی برسات میں وہ سات چھکے بھی ہیں جنہوں نے میچ کا رخ ہی پلٹ دیا۔ واضح رہےسنجو سیمسن نے لگاتار دوسرے میچ میں شاندار کھیل کا مظاہر کیا ہے۔

ویسے تو کل کے میچ میں کئی ہیرو رہے لیکن سب سے زیادہ تعریف سنجو سیمسن کی ہو رہی ہے۔ رکن پارلیمنٹ اور کانگریس کے سینئر رہنما ششی تھرور نے تو سنجو سیمسن کا موازنہ مہندر سنگھ دھونی سے کر دیا اور انہوں نے کہا کہ سنجو سیمسن ہندوستان کے اگلے مہندر سنگھ دھونی ہوں گے۔ اس پر بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور ہندوستان کے بہترین سابق کرکٹ کھلاڑیوں میں سے ایک گوتم گمبھیر نے ٹوئٹ کیا کہ سنجو سیمسن کو کسی کے جیسا بننے کی ضرورت نہیں، ان کی خود کی اپنی شناخت ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔