آئی پی ایل: راجستھان کے کپتان اسمتھ نے باندھے سیمسن اور آرچر کی تعریفوں کے پل

راجستھان نے سنجو سیمسن کے 74 اور اسمتھ کے 69 رنز کی بدولت مضبوط آغاز کیا تھا، تاہم اختتامی اوورز میں گیندباز جوفرا آرچر نے آٹھ گیندوں میں چار چھکوں کی مدد سے 27 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی تھی۔

اسٹیون اسمتھ، Getty Images
اسٹیون اسمتھ، Getty Images
user

یو این آئی

شارجہ: اپنے پہلے میچ میں چنئی سپر کنگز کو شکست دینے کے بعد راجستھان رائلز کے کپتان اسٹیون اسمتھ نے سنجو سیمسن اور فاسٹ بولر جوفرا آرچر کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں بلے بازوں نے ناقابل یقین اننگز کھیلی اور ٹیم کو مضبوط اسکور پر پہنچا دیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے وقت راجستھان نے سنجو سیمسن کے 74 اور اسمتھ کے 69 رنز کی بدولت مضبوط آغاز کیا تھا لیکن ان کی اننگز درمیانی اوور میں ہی ڈگمگا گئی۔ تاہم اختتامی اوورز میں بولر آرچر نے آٹھ گیندوں میں چار چھکوں کی مدد سے 27 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی اور ٹیم کو 216 رنز کے اسکور تک پہنچا دیا۔ راجستھان نے یہ میچ 16 رنز سے جیتا۔


اسمتھ نے کہا کہ میرے خیال میں آرچر نے آخری اوورز میں جس طرح بیٹنگ کی وہ ناقابل یقین تھا۔ سیمسن ہر گیند کو چھکے کے لئے کھیلنا چاہتے تھے۔ تاہم مہندر سنگھ دھونی اور فاف ڈو پلیسیس نے عمدہ کوشش کی۔ لیکن ہمیں وکٹ ملنے سے سکون ملا۔ سنجو نے عمدہ اننگز کھیلی اور میں انہیں اسٹرائک دینا چاہتا تھا۔ اس سے ان کے اعتماد میں کافی حد تک اضافہ ہوا۔ آرچر ایک معیاری کھلاڑی ہیں اور ہم نے دیکھا کہ انہوں نے کیسی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بالرز کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ براہ راست ہٹ کو نظر انداز کریں اور لینتھ پر بولنگ کرنا ان کے لئے ضروری ہے۔ لیگ اسپنر اپنی لینتھ کے مطابق اچھا کھیل رہے تھے۔ شیریس گوپال نے بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ دبئی میں بڑے میدان ہیں اور میں نے یہاں تربیت نہیں لی۔ مجھے امید ہے کہ کھلاڑی اس کے لئے تیار ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔