آئی پی ایل 2020: سراج کی تصویر اخبار میں دیکھ کر بیمار والد ہوئے خوش

سراج نے بتایا کہ شہر کے اخبار میں ان کی تصویر دیکھ کر والد بہت خوش ہوئے۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ وہ بہت خوش ہیں اور اچھا لگ رہا ہے کہ ہر شخص بیٹے کی تعریف کے لئے فون کر رہا ہے۔

محمد سراج، تصویر آئی پی ایل
محمد سراج، تصویر آئی پی ایل
user

یو این آئی

نئی دہلی: انڈین پریمیر لیگ کے 13 ویں سیزن میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے خلاف شاندار بولنگ کر کے تہلکہ مچانے والے رائل چیلنجرز بنگلور کے فاسٹ بولر محمد سراج کی مقامی اخبارات میں شائع تصاویر نے ان کے بیمار والد کی آدھی تکلیف کو دور کردیا ہے۔ اس عمدہ کارکردگی کی وجہ سے ہر ایک کی زبان پر سراج کے نام اور آبائی ریاست حیدرآباد کے ہر اخبار میں چھپی ان کی تصویر دیکھ کر والد کی طبیعت میں افاقہ پر سراج نے کہا کہ ان کے والد بیمار ہیں اور وہ ان سے ملنے گھر نہیں جاسکتے ہیں جس کا انہیں زبردست ملال ہے۔

سراج نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بیمار والد کے ساتھ وقت گزارنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان دنوں وہ بیمار چل رہے ہیں۔ ان کے پھیپھڑوں میں پریشانی بڑھ گئی ہے۔ انہیں سانس لینے میں بہت پریشانی ہو رہی ہے۔ میں ان کے بارے میں بہت پریشان ہوں لیکن میں ان کی تیمارداری اور دلجوئی کے لئے گھر بھی نہیں جاسکتا۔ میں ان کے ساتھ فون پر بات کرتا ہوں لیکن جب وہ رونے لگتے ہیں تو میں ان کو دلاسہ نہیں دے پاتا اور فون کاٹ دیتا ہوں۔ وہ آخری میچ سے قبل ہی اسپتال میں داخل کیے گئے تھے۔ میں بہت پریشان تھا اور ان کی بہتر صحت کے لئے اوپر والے سے دعا کر رہا تھا۔


سراج نے بتایا کہ شہر کے اخبار میں ان کی تصویر دیکھ کر والد بہت خوش ہوئے۔ سراج نے بتایا کہ جب میں نے انہیں میچ کے بعد فون ملایا تو مجھے بہت حیرت ہوئی کہ میرے والد گھر پر تھے۔ میں بہت خوش تھا کیونکہ میچ میرے لئے بہت اچھا تھا۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ وہ بہت خوش ہیں اور اچھا لگ رہا ہے کہ ہر شخص بیٹے کی تعریف کے لئے فون کر رہا ہے۔ حیدرآباد کے ہر اخبار میں بیٹے کی تصویر چھپی ہے۔ میں نے کہا یہ سب آپ کی دعاؤں کا اثر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔