آئی پی ایل 2020: شکھر دھون نے رقم کی تاریخ، روہت اور وراٹ کو پیچھے چھوڑا

شکھر دھون نے راجستھان رائلز کے خلاف اپنی آئی پی ایل کیریئر کی 39 ویں نصف سنچری اسکور کی جبکہ وراٹ کوہلی، سریش رائنا اور روہت شرما نے اب تک آئی پی ایل میں 38 نصف سنچریاں بنائی ہیں ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ابو ظہبی: انڈین پریمیر لیگ کے 13 ویں سیزن میں دہلی کیپٹلز کے اوپنر شکھر دھون نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ انہوں نے راجستھان رائلز کے خلاف 57 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ اس اننگز کے ساتھ ہی شکھر دھون نے آئی پی ایل میں نصف سنچری کے معاملے میں وراٹ کوہلی، سریش رائنا اور وراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

شکھر دھون نے راجستھان رائلز کے خلاف اپنی آئی پی ایل کیریئر کی 39 ویں نصف سنچری اسکور کی۔ وراٹ کوہلی، سریش رائنا اور روہت شرما نے اب تک آئی پی ایل میں 38 نصف سنچریاں بنائی ہیں ہے۔ آئی پی ایل میں سب سے زیادہ نصف سنچریوں کا ریکارڈ ڈیوڈ وارنر کے نام ہے، جنہوں نے 46 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔


تاہم کرس گیل سنچری اسکور کرنے میں سب سے آگے ہیں۔ کرس گیل نے آئی پی ایل میں 6 سنچریاں اسکور کیں ہیں، جبکہ وراٹ کوہلی 5 سنچریوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ شکھر دھون کی بات کریں تو وہ ابھی تک آئی پی ایل میں سنچری نہیں بنا سکے ہیں اور ان کی 97 رنز کی اننگز ان کا زیادہ سے زیادہ اسکور ہے۔

واضح رہے کہ شکھر دھون کی اننگز کی وجہ سے دہلی کیپٹلز کی ٹیم راجستھان رائلز کے خلاف 20 اوورز میں 161 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ دہلی نے راجستھان کو 148 رنز تک محدود کر دیا اور میچ 13 رنز سے جیت لیا۔ اس کے ساتھ ہی پوائنٹس ٹیبل میں وہ دوبارہ سر فہرست آ گئی۔ دہلی کے کپتان شریئس ایر پاور پلے کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے۔ ائیر کے گراؤنڈ سے باہر جانے کے بعد دھون نے ٹیم کی قیادت کی اور فتح سے ہمکنار کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔