آئی پی ایل 2020: دہلی کیپٹلز کے لئے فکرمند ہیں سنگاکارا

سنگاکارا نے کہا کہ میرے خیال میں رائل چیلنجرس بنگلور پلے آف میں پہنچ جائے گی۔ میں دہلی کے لئے فکر مند ہوں۔ آخری چند میچوں میں ان کی بلے بازی اتنی مضبوط نہیں رہی جتنی اسے ہونی چاہئے تھی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگاکارا کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل پلے آف میں ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرز بنگلور کی جگہ محفوظ ہے لیکن دہلی کیپٹلز کے سلسلے میں تشویش اور غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہوگیا ہے۔ سنگاکارا نے اسٹار اسپورٹس شو کرکٹ لائیو میں کہا کہ “ممبئی انڈینز بہت حد تک محفوظ ہے۔ میرے خیال میں رائل چیلنجرس بنگلور بھی محفوظ ہو جائے گی۔ میں دہلی کے لئے فکر مند ہوں۔ آخری چند میچوں میں ان کی بلے بازی اتنی مضبوط نہیں رہی جتنی اسے ہونی چاہئے تھی۔

ٹیم کی بلے بازی ٹاپ آرڈر پر زیادہ انحصار کرتی ہے اور باقی بلے باز تیز اسکور نہیں کر پارہے ہیں۔ وہ چوتھے نمبر پر ہو سکتے ہیں لیکن میں یقین سے نہیں کہہ سکتا۔ میرے خیال میں کنگز الیون پنجاب بھی آخری چار میں شامل ہوسکتی ہے۔ میں چوتھے نمبر پر آنے والی ٹیم کے بارے میں صحیح اندازہ نہیں لگا پاررہا ہوں ۔ معاف کریں‘۔

واضح رہے کہ دہلی کو ہفتے کے روز ممبئی انڈین کے ہاتھوں نو وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ، جس کی وجہ سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ دہلی کو اب اپنا آخری میچ پیر کے روز رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف کھیلنا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔