آئی پی ایل 2020: کولکاتا کی شکست سے مینٹر ڈیوڈ ہسی افسردہ

چنئی کے ہاتھوں شکست کے بعد کولکاتا کے لئے پلے آف کی ریس مشکل ہوچکی ہے۔ ٹیم کے مینٹر ڈیوڈ ہسی اس بات سے خوش نہیں ہیں کہ کولکاتا کے گیندباز 172 رنز کے اسکور کا دفاع کرنے میں ناکام رہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

دبئی: کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کے مینٹر ڈیوڈ ہسی نے اپنی ٹیم کی شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم خود اس شکست کے ذمہ دار ہیں۔ ہم میچ ہارے لیکن پھر بھی مقابلہ میں ہماری امیدیں باقی ہیں اور ہم پلے آف میں پہنچ سکتے ہیں۔ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں چنئی سپر کنگز کے ہاتھوں شکست کے بعد کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے لئے پلے آف ریس مشکل ہوچکی ہے اور ان کے مینٹر ڈیوڈ ہسی اس سے خوش نہیں ہیں کہ کے کے آر کے بولر 172 رنز کے اسکور کا دفاع کرنے میں ناکام رہے۔

جمعرات کو کھیلا گیا میچ چنئی نے چھ وکٹوں سے جیتا۔ اس نتیجے کا مطلب یہ ہے کہ کے کے آر 12 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ اب اسے لیگ میں اپنا آخری میچ جیت کر باقی میچوں میں بھی سازگار نتائج کی ضرورت ہوگی۔ ہسی نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم خود اس صورتحال کے ذمہ دار ہیں۔ ہم میچ ہارے لیکن پھر بھی مقابلہ میں ہماری امیدیں باقی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسے خود کو دوبارہ تیار کرنا چاہئے اور آزادانہ طور پر کرکٹ کھیلنا چاہئے۔ کسی کو نہیں معلوم کہ کیا ہوگا۔ نتائج ہمارے حق میں جا سکتے ہیں اور ہم پلے آف میں پہنچ سکتے ہیں۔


ہسی نے کہا کہ چنئی سپر کنگز نے عمدہ بیٹنگ کی ،امباتی رائیڈو اور رتوراج گائکواڈ کی عمدہ اننگز کھیلی اور ان کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ہر شکست برداشت کرنا مشکل ہے لیکن مکمل سہرا چنئی کو جاتا ہے۔ وہ فتح کے حقدار تھے۔ انہوں نے عمدہ بولنگ اور فیلڈنگ کی اور پھر اسکور کیا۔ ہسی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ 175 اچھا اسکور تھا۔ مکمل کریڈٹ چنئی کو جاتا ہے۔ رائڈو اور مہاراشٹر کے نوجوان کھلاڑی گائکواڈ کے مابین دوسری وکٹ کی شراکت نے ان کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔