IPL: حیدرآباد پر کولکاتا کی آسان فتح، 18 اوور میں ہی بنا لیے 145 رن

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

26 Sep 2020, 11:14 PM

حیدر آباد پر کولکاتا کی 7 وکٹوں سے شاندار فتح

حیدر آباد نے کولکاتا کو جیت کے لیے 143 رنوں کا ہدف دیا تھا جسے دنیش کارتک کی کپتانی والی ٹیم نے 18 اوور میں ہی حاصل کر لیا۔ کولکاتا کی جانب سے شبھمن گل نے ناٹ آؤٹ 70 رن اور ایان مورگن نے ناٹ آؤٹ 42 رنوں کی بہترین اننگ کھیلی۔ حیدر آباد کی جانب سے کوئی بھی گیندباز خاص کارکردگی نہیں دکھا سکا۔ راشد خان نے 4 اوور میں 5 رن دے کر ایک وکٹ لیا اور ایک ایک وکٹ نٹراجن و خلیل احمد کو حاصل ہوا۔

26 Sep 2020, 10:49 PM

کولکاتا کو جیت کے لیے 36 گیندوں پر چاہیے 41 رن، ہاتھ میں ہیں 7 وکٹ

کولکاتا دھیرے دھیرے فتح کی طرف گامزن ہے۔ 14 اوور میں اس نے 102 رن بنا لیے ہیں اور اس کے محض 3 وکٹ آؤٹ ہوئے ہیں۔ شبھمن گل نے نصف سنچری مکمل کر لی ہے اور وہ میدان میں موجود ہیں۔ ان کے ساتھ ایان مورگن 17 رن پر بلے بازی کر رہے ہیں۔ حیدر آباد کے گیندباز ان دونوں بلے بازوں کو پریشانی میں ڈالتے ہوئے نظر نہیں آ رہے ہیں اور اگر جلدی کچھ وکٹ نہیں گرے تو حیدر آباد یہ میچ بہ آسانی ہار جائے گی۔

26 Sep 2020, 10:37 PM

کولکاتا مضبوط حالت میں، 12 اوور میں اسکور 89/3

حیدر آباد کے خلاف اس وقت کولکاتا مضبوط حالت میں دکھائی دے رہی ہے۔ 12 اوور کے بعد کولکاتا نے 3 وکٹ کے نقصان پر 89 رن بنا لیے ہیں اور شبھمن گل نصف سنچری کے قریب ہیں۔ وہ اچھی بلے بازی کر رہے ہیں اور دوسری طرف ایان مورگن بھی سنبھل کر کھیل رہے ہیں۔ کولکاتا کو 8 اوور میں جیت کے لیے 54 رنوں کی ضرورت ہے۔ اگر حیدر آباد کو میچ جیتنا ہے تو اسے جلدی جلدی کچھ وکٹیں گرانی ہوں گی۔


26 Sep 2020, 10:19 PM

کولکاتا کے 3 وکٹ آؤٹ، 8 اوور کے بعد اسکور 60 رن

کولکاتا کو تیسرا جھٹکا لگ گیا ہے اور راشد خان نے اپنے پہلے ہی اوور میں دنیش کارتک کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔ 8 اوور میں کولکاتا نے 60 رن بنا لیے ہیں اور اسے جیت کے لیے 12 اوور میں 83 رن چاہیے۔

26 Sep 2020, 10:06 PM

کولکاتا کا دوسرا وکٹ آؤٹ، 5 اوور کے بعد اسکور 43/2

حیدر آباد نے کولکاتا کو دوسرا جھٹکا دیتے ہوئے تیز بلے بازی کر رہے نتیش رانا کو پویلین بھیج دیا ہے۔ رانا کو نٹراجن نے ردھیمان ساہا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ کولکاتا کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ اس کا رَن ریٹ کافی اچھا ہے اور اب اسے جیت کے لیے 15 اوور میں 100 رنوں کی ضرورت ہے۔ اگر حیدر آباد کو جیت حاصل کرنا ہے تو اسے جلدی جلدی مزید کچھ وکٹ گرانے ہوں گے۔


26 Sep 2020, 10:01 PM

سنیل نارائن ایک بار پھر جلدی آؤٹ، خلیل احمد نے لیا وکٹ

کولکاتا کو دوسرے اوور میں ہی پہلا جھٹکا سنیل نرائن کی شکل میں لگ گیا ہے۔ حیدر آباد کے تیز گیندباز خلیل احمد نے سنیل نارائن کو بغیر کوئی رن بنائے پویلین بھیج دیا۔

26 Sep 2020, 9:28 PM

کولکاتا کو جیت کے لیے ملا 143 رنوں کا ہدف، کیا اس اسکور کا دفاع کر پائے گی حیدر آباد کی ٹیم!

حیدر آباد نے کولکاتا کے خلاف 20 اووروں میں 4 وکٹ کے نقصان پر 142 رن بنائے ہیں۔ گویا کہ کولکاتا کو آئی پی ایل 2020 میں پہلی جیت حاصل کرنے کے لیے 143 رن بنانے ہوں گے اور اگر حیدر آباد کو 2 پوائنٹ چاہیے تو بہترین گیندبازی کا مظاہرہ کر کے انھیں 143 رن بنانے سے روکنا ہوگا۔ بہر حال، حیدر آباد کی جانب سے سب سے اچھی بلے بازی منیش پانڈے نے 51 رن بنا کر کی اور کولکاتا کی جانب سے پیٹ کمنس نے سب سے اچھی گیندبازی کی جنھوں نے 4 اوور میں 19 رن دے کر ایک وکٹ لیا۔


26 Sep 2020, 9:09 PM

آندرے رسل نے نصف سنچری بنانے والے منیش پانڈے کو کیا آؤٹ

حیدر آباد کا تیسرا وکٹ گر گیا ہے۔ آندرے رسل نے اپنے پہلے اوور کی چوتھی گیند پر منیش پانڈے کو آؤٹ کر دیا ہے جنھوں نے 38 گیندوں میں 51 رن بنائے۔ اس وقت 17.4 اوور ہو چکے ہیں اور حیدر آباد کا اسکور 3 وکٹ کے نقصان پر 121 رن ہے۔ کولکاتا کے گیندبازوں نے اچھی گیندبازی کا مظاہرہ کیا ہے جس کی وجہ سے حیدر آباد کے بلے باز تیزی کے ساتھ رن نہیں بنا سکے۔

26 Sep 2020, 9:02 PM

13 اوور کے بعد حیدر آباد کا اسکور 82/2، کولکاتا کی کَسی ہوئی گیندبازی

کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے خلاف حیدر آباد کے بلے باز کھل نہیں کھیل پا رہے ہیں۔ 13 اوور ہو چکا ہے اور ابھی تک محض 82 رن بنے ہیں، حالانکہ اس کے دو ہی کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔ کولکاتا کی گیندبازی کافی اچھی نظر آ رہی ہے اور کچھ اوورس کو چھوڑ دیا جائے تو حیدر آباد کے بلے بازوں کے لیے رن بنانا مشکل ہو رہا ہے۔


26 Sep 2020, 8:23 PM

حیدر آباد کے کپتان وارنر 36 رن بنا کر آؤٹ، اسکور 59/2

کولکاتا کے خلاف حیدر آباد کی حالت بہت اچھی نظر نہیں آ رہی ہے۔ حیدر آباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر 30 گیندوں میں 36 رن بنا کر ورون چکرورتی کی گیند پر آؤٹ ہو گئے ہیں اور یہ ٹیم کے لیے دوسرا جھٹکا ہے۔ پہلے بیرسٹو 5 رن بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔ اس وقت حیدر آباد کا اسکور 9.1 اور میں 59 رن ہے۔ اس طرح دیکھا جائے تو کولکاتا نے حیدر آباد کے بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا ہے۔

26 Sep 2020, 7:55 PM

حیدر آباد کو بیرسٹو کی شکل میں لگا پہلا جھٹکا، 4 اوور میں اسکور 24/1

کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے تیز گیندباز پیٹ کمنس نے ٹیم کو پہلی کامیابی دلاتے ہوئے خطرناک بلے باز بیرسٹو کو پویلین بھیج دیا ہے۔ بیرسٹو 10 گیندوں پر محض 5 رن بنا سکے۔ اس وقت حیدر آباد کا اسکور 4 اوور کے بعد ایک وکٹ کے نقصان پر 24 رن ہے۔


26 Sep 2020, 7:44 PM

کولکاتا کے خلاف حیدر آباد کی دھیمی شروعات، 2 اوور میں اسکور 8/0

حیدر آباد کے سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر اور بیرسٹو نے کولکاتا کے خلاف سنبھل کر کھیلنا شروع کیا ہے۔ شروعاتی دو اوور میں محض 2 رن بنے ہیں۔ سنیل نارائن کے پہلے اوور میں 6 رن بنے اور پیٹ کمنس کے پہلے اوور میں محض 2 دو رن بنے۔

26 Sep 2020, 7:10 PM

حیدر آباد کے کپتان وارنر نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا کیا فیصلہ

سنرائزرس حیدرآباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے کپتان دنیش کارتک کو گیندبازی کے لیے کہا ہے۔ چونکہ گزشتہ کچھ میچوں سے پہلے بلے بازی کرنے والی ٹیم ہی فتحیاب ہوئی ہے، اس لیے ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا۔


26 Sep 2020, 6:57 PM

راجستھان اور حیدر آباد دونوں کو پہلی جیت کا انتظار، تھوڑی دیر میں ہوگا ٹاس

آئی پی ایل 2020 کے آٹھویں میچ میں آج مقابلہ کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) اور سنرائزرس حیدر آباد (ایس آر ایچ) کے درمیان ہے۔ دونوں ہی ٹیمیں اپنا اپنا پہلا میچ ہار چکی ہیں اور اس میچ میں جیت حاصل کر 2 پوائنٹ حاصل کرنا چاہتی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔