آئی پی ایل: کپتان راہل کی تیز طرار سنچری، پنجاب نے بنگلور کو جیت کے لیے دیا 207 رنوں کا ہدف

مینک اگروال (26 رن)، نکولس پورن (17 رن)، گلین میکسویل (5 رن) یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوتے رہے لیکن راہل دوسری طرف اپنے بلّے سے آگ اگلتے ہوئے معلوم ہو رہے تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

آئی پی ایل تیرہویں سیزن کے چھٹے میچ میں رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر کنگز الیون پنجاب کو بلے بازی کی دعوت دی، اور اس کا فائدہ پنجاب کے کپتان کے ایل راہل نے خوب اٹھایا۔ وہ مینک اگروال کے ساتھ سلامی باز کے طور پر میدان میں اترے تھے اور آخر تک آؤٹ نہیں ہوئے۔ انھوں نے محض 69 گیندوں پر 7 چھکّے اور 14 چوکے کی مدد سے 132 رنوں کی تیز طرار اننگ کھیلی۔ مینک اگروال (26 رن)، نکولس پورن (17 رن)، گلین میکسویل (5 رن) یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوتے رہے لیکن راہل دوسری طرف تیزی کے ساتھ رن بناتے رہے۔ حالانکہ 18ویں اوور میں راہل کے دو کیچ چھوٹے اور دونوں ہی کیچ بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی سے چھوٹے۔ کرون نایر 8 گیندوں پر 15 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس طرح پنجاب نے 20 اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر 206 رنوں کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ گویا کہ بنگلور کے سامنے اب جیت کے لیے 207 رنوں کا ہدف ہے۔

جہاں تک گیندبازی کا سوال ہے، شیوم دوبے نے لاجواب گیندبازی کا مظاہرہ کیا اور انھوں نے 2 اوور میں محض 10 رن دے کر 2 وکٹ لیے تھے، لیکن تیسرے اوور میں انھوں نے 23 رن دے دیے اور کوئی وکٹ بھی نہیں لیا۔ یجویندر چہل نے 4 اوور میں 25 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا، سینی نے 4 اوور میں 37 رن دے کر کوئی وکٹ نہیں لیا، واشنگٹن سندر نے 2 اوور میں 13 رن دے کر کوئی وکٹ نہیں لیا، ڈیل اسٹین نے 4 اوور میں 57 رن خرچ کر کوئی وکٹ نہیں لیا اور امیش یادو بھی 3 اوور میں 35 رن دے کر خالی ہاتھ رہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 24 Sep 2020, 9:39 PM