آئی پی ایل 2020: جادوئی اسپنر راشد خان نے بتایا اپنی بہترین گیندبازی کا راز

حیدرآباد کی جیت میں نمایاں کارکردگی انجام دینے والے راشد خان کا کہنا ہے کہ میں خود کو زیادہ دباؤ میں نہیں ڈال رہا۔جو میں اب تک کر رہا ہوں وہ یہ ہے کہ میدان پر جاؤں اور وہاں جاکر گیندبازی کا لطف اٹھاؤں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

دبئی: کنگز الیون پنجاب کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد سنرائزرس حیدرآباد کے اسپنر راشد خان نے کہا کہ وہ اپنی گیندبازی کو آسان رکھنے اور اس سے لطف اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حیدرآباد کی جانب سے راشد نے 12 رن دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں ، اس میں ایک میڈن اوور وکٹ بھی شامل ہے۔ راشد کے علاوہ ٹی نٹراجن اور خلیل احمد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جس کی بدولت پنجاب 16.5 اوورز میں 132 رنز بنا کر آؤٹ ہو گیا۔ اس طرح حیدرآباد نے یہ میچ 69 رنز سے جیت لیا۔

راشد خان نے میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ میں پوری کوشش کر رہا ہوں کہ اسے آسان رکھوں۔ میں خود کو زیادہ دباؤ میں نہیں ڈال رہا ہوں۔جو میں اب تک کر رہا ہوں وہ یہ ہے کہ میدان پر جاؤں اور وہاں جاکر بولنگ سے لطف اندوز ہوں ۔ میں ان وکٹوں پر لائن اور لینتھ کے ساتھ تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہوں ، جو یہاں اہم ہے۔ جیسے ہی میں نے پہلی تین گیندیں پھینکی ، مجھے احساس ہوا کہ اس وکٹ پر صحیح لینتھ کیا ہے اور مجھے کس طرح گیندبازی کرنی چاہئے۔ آپ کو بلے باز کی کمزوری کے مطابق گیندبازی کرنا چاہئے اور یہی میں کر رہا ہوں اور مجھے کامیابی ملی ہے۔


حیدرآباد کے لئے اس میچ میں اوپنر ڈیوڈ وارنر اور جانی بیرسٹو نے پہلی وکٹ کے لئے 160 رنز کی شاندار شراکت کی۔ راشد نے افتتاحی جوڑی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ اس طرح سے شروعات کرتے ہیں تو سب کچھ بہت اچھا ہوتا ہے۔ جانی بیرسٹو اور ڈیوڈ وارنر دونوں ہی اچھی شروعات کر پائے ہیں اور ماضی میں بھی وہ ایسا کر چکے ہیں۔ اب تک انہوں نے ایک اوپنر اور بالر کی حیثیت سے ہمارے لئے بہت اچھا کام کیا ہے ، جب آپ کو بورڈ پر اتنا بڑا اسکور ملتا ہے تو آپ ہمیشہ بہت اچھا محسوس کرتے ہیں۔ان وکٹوں پر 200 رنز کا تعاقب کرنا مشکل ہوتا ہے اور اوسط 165-170 ہے۔ انہوں نے اب تک جس طرح سے کارکردگی کا مظاہرہ کیا اس سے بہت خوش ہوں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔