بنگلور بمقابلہ حیدرآباد LIVE: وراٹ کی ٹیم نے وارنر کی ٹیم کو 10 رنوں سے دی شکست

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

21 Sep 2020, 11:32 PM

حیدر آباد کی ٹیم 153 رن پر آل آؤٹ، بنگلور 10 رن سے فتحیاب

بہترین شروعات کے بعد یکے بعد دیگرے وکٹ گرتے رہنے سے حیدر آباد کی ٹیم بنگلور کے ذریعہ دیے گئے 164 رن کے ہدف کو حاصل نہیں کر سکی۔ وراٹ کوہلی کے گیندبازوں نے آخر میں بہترین گیندبازی کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے لگاتار وکٹ گرتے رہے اور 19.4 اوور میں اس کے سبھی کھلاڑی 153 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اس طرح سے وراٹ کوہلی کی ٹیم کو پہلے میچ میں 10 رن سے فتحیابی حاصل ہوئی ہے۔

21 Sep 2020, 11:22 PM

مشیل مارش بغیر کوئی رن بنائے شیوم دوبے کا بنے شکار

21 Sep 2020, 11:20 PM

بنگلور کی ٹیم جیت سے محض 2 وکٹ پیچھے

18ویں اوور میں بنگلور کی تیز گیندباز نودیپ سینی نے دو وکٹ لے کر حیدر آباد کے لیے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بھونیشور کمار اور راشد خان کے آؤٹ ہونے کے بعد اب حیدر آباد کے پاس صرف دو وکٹ بچے ہیں اور دو اوور میں 10 سے زیادہ کی اوسط سے رن بنانے ہیں۔


21 Sep 2020, 11:08 PM

مشکل میں حیدر آباد، چھٹا وکٹ بھی آؤٹ، جیت کے لیے 3 اوور میں بنانے ہیں 29 رن

حیدر آباد ٹیم کی لگاتار وکٹیں گر رہی ہیں۔ بیرسٹو کے بعد وجے شنکر آؤٹ ہوئے اور پھر پریم گرگ غلط شاٹ کھیل کر شیوم دوبے کی گیند پر پلے ڈاؤن ہو گئے اور پھر دو رن لینے کی کوشش میں ابھشیک شرما اور راشد خان پیچ کے درمیان میں ٹکرا کر گر گئے جس کی وجہ سے ابھشیک شرما آؤٹ ہو گئے۔ اس طرح سے حیدر آباد کے پاس اب 4 وکٹ ہیں اور 3 اوور میں 29 رن بنانے ہیں۔

21 Sep 2020, 11:02 PM

وجے شنکر کو چہل نے پہلے ہی گیند پر کیا آؤٹ، مشکل میں حیدر آباد

حیدر آباد کے لیے چہل نے مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ جانی بیرسٹو کے بعد وجے شنکر کو ان کی پہلی ہی گیند پر یجویندر چہل نے آؤٹ کر دیا۔ اس وکٹ کے گرنے سے آر سی بی کے کپتان وراٹ کوہلی کافی خوش نظر آ رہے ہیں۔


21 Sep 2020, 10:53 PM

یجویندر چہل نے بیرسٹو کو 61 رن پر کیا آؤٹ، مقابلہ ہوا دلچسپ

آر سی بی گیندباز یجویندر چہل نے خطرناک نظر آ رہے جانی بیرسٹو کو 61 رن پر پویلین لوٹا دیا ہے۔ بیرسٹو کے آؤٹ ہونے کے بعد مقابلہ دلچسپ ہو گیا ہے۔ اب آر سی بی جلد کچھ مزید وکٹیں حاصل کر اس میچ پر اپنی گرفت بنانے کی کوشش کرے گی۔

21 Sep 2020, 10:44 PM

جانی بیرسٹو نے چوکا لگا کر اپنی نصف سنچری اور ٹیم کے 100 رن پورے کیے

حیدر آباد کے سلامی بلے باز جانی بیرسٹو نے 14ویں اوور کی تیسری گیند پر چوکا لگا کر اپنی نصف سنچری مکمل کر لی ہے اور اس کے ساتھ ہی ٹیم کے بھی 100 رن مکمل ہو گئے ہیں۔ یہ نصف سنچری بیرسٹو نے محض 37 گیند میں مکمل کی۔ اس وقت حیدر آباد نے 14 اوور میں 2 وکٹ کے نقصان پر 108 رن بنا لیے ہیں۔ گویا کہ حیدر آباد کو جیت کے لیے 6 اوور میں 56 رن چاہیے اور اس کے ہاتھ میں 8 وکٹ محفوظ ہیں۔


21 Sep 2020, 10:37 PM

منیش پانڈے 34 رن بنا کر یجویندر چہل کا بنے شکار، حیدر آباد کا اسکور 89/2

اچھی بلے بازی کر رہے منیش پانڈے 34 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے ہیں۔ حیدر آباد کو یہ دوسرا جھٹکا لگا ہے۔ منیش پانڈے کو یجویندر چہل نے نودیپ سینی کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ اس وقت حیدر آباد کا اسکور 12 اوور میں 89 رن ہے۔ دوسری طرف جانی بیرسٹو نصف سنچری کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

21 Sep 2020, 10:22 PM

کپتان وارنر آؤٹ، بیرسٹو اور منیش پانڈے نے سنبھالی پاری

بنگلور کو شکست دینے کے لیے 164 رن کا پیچھا کرنے لیے اترے حیدر آباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر محض 6 رن پر آؤٹ ہو گئے تھے، لیکن اس کے بعد سلامی بلے باز بیرسٹو اور منیش پانڈے نے مل کر پاری کو سنبھال لیا ہے۔ 10 اوور میں 78 رن بن گئے ہیں اور اب مزید 86 رنوں کی درکار ہے۔ چونکہ ابھی تک محض ایک وکٹ گرا ہے اس لیے حیدر آباد کے لیے جیت کے امکانات روشن ہیں۔ جانی بیرسٹو 39 اور منیش پانڈے 31 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔


21 Sep 2020, 9:22 PM

حیدر آباد کو جیت کے لیے ملا 164 رن کا ہدف، ڈیویلیرس نے بھی مکمل کی نصف سنچری

پڈکل کی بہترین نصف سنچری (56 رن) کے بعد آخر میں اے بی ڈیویلیرس کے ذریعہ بنائے گئے تیز طرار 51 رن کی بدولت آر سی بی نے حیدر آباد کے سامنے جیت کے لیے 164 رن کا ہدف دیا ہے۔ آر سی بی نے 20 اوورس میں 5 وکٹ کے نقصان پر 163 رن بنائے۔ وراٹ کوہلی نے 14 رن کا تعاون دیا جب کہ فنچ نے 29 رن بنائے۔ شیوم دوبے 7 رن بنا کر آؤٹ ہوئے اور 1 رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔

21 Sep 2020, 8:55 PM

کپتان وراٹ کوہلی 14 رن بنا کر آؤٹ

آر سی بی کے کپتان وراٹ کوہلی سے دھماکہ دار بلے بازی کی امید کر رہے لوگوں کو امیدوں پر پانی پھر گیا ہے۔ وراٹ محض 14 رن بنا کر نٹراجن کا شکار ہو گئے ہیں۔ وراٹ کا کیچ راشد خان نے لیا۔ اس وقت آر سی بی کا اسکور 15.5 اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر 123 رن ہے۔


21 Sep 2020, 8:50 PM

15 اوور کے بعد آر سی بی کا اسکور 2 وکٹ کے نقصان پر 116 رن

دونوں اوپنر بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان وراٹ کوہلی اور اے بی ڈیویلیرس میدان پر آئے ہیں اور دونوں نے سنبھل کر کھیلنا شروع کر دیا ہے۔ اس کی وجہ سے رَن ریٹ کچھ نیچے ضرور چلا گیا ہے لیکن 15 اوور کے بعد 116 رن بن چکے ہیں۔ اگلے 5 اوور میں لوگ وراٹ کوہلی اور اے بی ڈیویلیرس سے بڑے شاٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔

21 Sep 2020, 8:38 PM

آر سی بی کو یکے بعد دیگرے لگے دو جھٹکے، دونوں اوپنرآؤٹ

آر سی بی یعنی بنگلور ٹیم کو بہترین شروعات دینے کے بعد دونوں اوپنر پڈکل اور فنچ آؤٹ ہو گئے ہیں۔ پہلے تو پڈکل بہترین 56 رن بنا کر شنکر کی گیند پر بولڈ ہوئے، اور اس کے بعد اگلے اوور کی پہلی ہی گیند پر فنچ ابھشیک شرما کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔


21 Sep 2020, 8:28 PM

بنگلورو کے 10 اوور میں 86 رن، پڈکل کی نصف سنچری مکمل

شروع کے دو اووروں میں کچھ دھیمی شروعات کرنے کے بعد بنگلورو کے اوپنر بلے بازوں پڈکل اور فنچ نے تیزی کے ساتھ بلے بازی کرنا شروع کر دی ہے۔ اس وقت بنگلورو کے 10 اوور میں 86 رن بن گئے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ محض 36 گیندوں پر پڈکل نے اپنی نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔ پڈکل کافی تیز کھیل رہے ہیں جب کہ فنچ زیادہ سے زیادہ اسٹرائک پڈکل کو دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

21 Sep 2020, 8:10 PM

رائل چیلنجرس بنگلورو نے 5 اوور میں بغیر وکٹ گنوائے بنا لیے 48 رن


21 Sep 2020, 8:08 PM

دیودت پڈکل نے دکھائے ہاتھ، بنگلور کے 4 اوور میں 32 رن

بنگلور کے دیو دت پڈکل نے آتشی بلے بازی کا نظارہ پیش کرنا شروع کر دیا ہے۔ جہاں 2 اوور میں محض 13 رن بنے تھے اب 4 اوور میں 32 رن بن گئے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تنہا پڈکل نے 29 رن بنائے ہیں۔ بنگلور کا کوئی وکٹ ابھی تک آؤٹ نہیں ہوا ہے۔

21 Sep 2020, 7:43 PM

آر سی بی نے کی دھیمی شروعات، 2 اوور میں بنے 13 رن

پڈکل اور فنچ نے آر سی بی کو دھیمی شروعات دی ہے۔ دو اوور میں محض 13 رن بنے ہیں، لیکن اچھی بات یہ ہے کہ آر سی بی کا کوئی وکٹ نہیں گرا ہے۔ پڈکل نے 12 رن بنائے ہیں جب کہ ایک رن ایکسٹرا ہے۔


21 Sep 2020, 7:36 PM

آر سی بی کی بلے بازی شروع، فنچ اور پڈکل بطور اوپنر میدان میں

وراٹ کی ٹیم بلے بازی کے لیے تیار ہے اور ایرون فنچ کے ساتھ دیودت پڈکل اوپننگ کے لیے میدان میں اترے ہیں۔ ایس آر ایچ کی طرف سے گیندباز کی شروعات بھونیشور کمار کر رہے ہیں۔

21 Sep 2020, 7:09 PM

سنرائزرس حیدر آباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے جیتا ٹاس، گیندبازی کا فیصلہ

آج آئی پی ایل 2020 کے تیسرے مقابلے میں رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) اور سنرائزرس حیدر آباد (ایس آر ایچ) کے درمیان مقابلہ ہے۔ حیدر آباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا ہے۔ یعنی وراٹ کوہلی کی ٹیم پہلے بلے بازی کرنے اترے گی۔ کافی دنوں کے بعد وراٹ کو بلے بازی کرتے ہوئے دیکھنا کافی اچھا رہے گا اور دیکھنے والی بات یہ بھی ہوگی کہ وراٹ کے ساتھی اے بی ڈیویلیرس بلے بازی کیا کمال دکھاتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔