آئی پی ایل 2020: محمد سمیع کی کارکردگی کے سوشل میڈیا پر چرچے

سمیع نے ٹاس جیتنے کے بعد پنجاب کی ٹیم کے کپتان کے ایل راہل کے پہلے فیلڈنگ کے فیصلے کو درست ثابت کرتے ہوئے اپنے پہلے اسپیل میں 3 اوور کیے اور دہلی کی 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

دبئی: آئی پی ایل کے دوسرے میچ میں دہلی کیپٹلز کے خلاف کنگز الیون پنجاب کے سرکردہ فاسٹ بالر محمد سمیع کی کارکردگی کی ہر طرف تعریف کی جارہی ہے ۔سمیع نے ٹاس جیتنے کے بعد پنجاب کی ٹیم کے کپتان کے ایل راہل کے پہلے فیلڈنگ کے فیصلے کو درست ثابت کرتے ہوئے اپنے پہلے اسپیل میں 3 اوور کیے اور دہلی کی 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

فاسٹ بولر نے 3 اوورز میں 8 رن دے کر 2 وکٹیں حاصل کرکے حیرت انگیز مظاہرہ کیا۔ سمیع نے پہلے اوور میں پرتھوی شا کو آؤٹ کیا اور پھر آخری گیند پر شمرون ہٹمایئر کو آؤٹ کیا ۔ اس کے ساتھ ہی اپنے دوسرے اسپیل میں بھی سمیع نے شاندار مظاہرہ کیا اور دہلی کے کپتان شریس آئیر کو پویلین بھیجا۔


سمیع کی بولنگ پر کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے ٹویٹ کیا اور حیرت کا اظہار کیا۔ بھوگلے نے ٹویٹ میں لکھا کہ "شامی کو دیکھنا ہمیشہ ایک حیرت انگیز تجربہ ہوتا ہے ، لیکن یہ اتنا ہی اچھا ہوتا ہے جتنا شروعاتی اسپیل ہونا چاہئے ، اچھی رفتار ، شاندار سمیع .."

محمد سمیع کی بولنگ پر سوشل میڈیا پر چرچا ہورہا ہے ، کرکٹ پنڈتوں کو بھی کمنٹری کے دوران سمیع کی تعریف میں بہت سی باتیں کہتے سنا گیا ۔سمیع کے پاس اب آئی پی ایل میں 43 وکٹیں ہوگئی ہیں۔ حالیہ دنوں میں سمیع نے بین الاقوامی سطح پر بھی حیرت انگیز کارکردگی کرکے کرکٹ کی دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */