آئی پی ایل 2020: دہلی کے کپتان شریئس ایر پر لگا 12 لاکھ روپے کا جرمانہ، جانیں کیوں

آئی پی ایل پریس ریلیز کے مطابق اس سیزن میں سست اوور ریٹ سے متعلق دہلی کی پہلی خلاف ورزی ہے لہٰذا ایر پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس سے قبل کوہلی پر سست اوور ریٹ کے لئے جرمانہ لگایا گیا تھا

شریئس ایر، تصویر بشکریہ بی سی سی آئی
شریئس ایر، تصویر بشکریہ بی سی سی آئی
user

یو این آئی

ابوظہبی: دہلی کیپٹلز کے کپتان شریئس ایر پر سنرائزرس حیدرآباد کے خلاف میچ میں سست اوور ریٹ کے لئے 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ دہلی کیپٹلز اور سنرائزرس حیدرآباد کے مابین کھیلے گئے آئی پی ایل -13 کے 11 ویں میچ میں دہلی کو 15 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور میچ کے دوران دہلی کے کپتان شریئس آئیر کو سلو اوور ریٹ کی وجہ سے 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ آئی پی ایل نے اپنی پریس ریلیز میں واضح کیا ہے کہ آئیر کی زیرقیادت دہلی کیپیٹلز کی ٹیم نے آئی پی ایل کے کم سے کم اوور ریٹ کے قواعد کی خلاف ورزی کی ہے۔

انڈین پریمیر لیگ کی پریس ریلیز کے مطابق اس سیزن میں دہلی کی یہ پہلی خلاف ورزی ہے لہٰذا آئیر پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔اس سے قبل وراٹ کوہلی کو سست اوور ریٹ کے لئے بھی جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ اس میچ میں کنگز الیون پنجاب نے اپنی بیٹنگ کے دوران کئی چوکے اور چھکے لگائے تھے یہی وجہ ہے کہ پنجاب کی اننگز تقریباً 1 گھنٹہ 51 منٹ تک جاری رہی اور وراٹ کوہلی کو اس کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔