آئی پی ایل 2020: امباتی رائیڈو دوسرے میچ سے بھی باہر

چنئی سپر کنگز کے ٹاپ آرڈر بیٹس مین امباتی رائیڈو ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے جمعہ کو دبئی میں دہلی کیپٹلز کے خلاف اپنی ٹیم کے میچ سے باہر ہو گئے

امباتی رائیڈو دوسرے میچ سے بھی باہر
امباتی رائیڈو دوسرے میچ سے بھی باہر
user

قومی آوازبیورو

دبئی: چنئی سپر کنگز کے ٹاپ آرڈر بیٹس مین امباتی رائیڈو ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے جمعہ کو دبئی میں دہلی کیپٹلز کے خلاف اپنی ٹیم کے میچ سے باہر ہو گئے ۔ ان کی چوٹ کے حوالہ سے چنئی ٹیم کے سی ای او کاشی وشوناتھ نے اپنے بیان میں کہا کہ رائیڈو چوٹ سے ابر رہے ہیں، تاہم وہ کم از کم ایک اور میچ نہیں کھیل پائیں گے۔

چنئی نے اپنے دو میچوں میں سے پہلے ممبئی انڈینز کے خلاف میچ پانچ وکٹوں سے جیتا ہے جبکہ راجستھان رائلز سے 16 رنز سے شکست کھائی ہے۔ رائیڈو نے ممبئی کے خلاف میچ میں 71 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ راجستھان کے خلاف میچ سے باہر ہوگئے۔ رائیڈو کو یہ چوٹ ممبئی کے خلاف میچ میں لگی تھی ۔


چنئی کو توقع ہے کہ رائیڈو اور آل راؤنڈر ڈوین براوو ٹیم کے چوتھے میچ کے لئے دستیاب ہوں گے۔ گھٹنے کی انجری کے باعث براوو ابھی آئی پی ایل میں نہیں کھیلے ہیں ۔ چنئی کا چوتھا میچ 2 اکتوبر کو سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف ہوگا۔

واضح رہے کہ ممبئی انڈینز کے خلاف کھیلے گئے افتتاحی میچ میں رائیڈو نے چنئی کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس میچ میں رائیڈو چوتھے مقام پر کھیلتے ہوئے 71 رنز بنائے اور مین آف دی میچ قرار دئے گئے۔ وہیں، دوسرے میچ میں راجستھان کے خلاف رائیڈیو کے بغیر کھیلنے اتری چنئی کو 16 رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایسی صورتحال میں رائیڈو کے دہلی کے خلاف بھی میچ سے باہر رہنے پر دھونی اینڈ کمپنی کو مشکل پیش آ سکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔