آئی پی ایل 2020: ٹیم کی کارکردگی سے کافی خوش ہوں... شریئس

شریئس ایئر نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارے پاس کیگیسو ربادا اور اینرچ نارتجے جیسے کھلاڑی ٹیم میں ہیں۔ ٹیم کا متحد رہنا کافی اہم ہے اور ہم ایک دوسرے کی کامیابی کا لطف لیتے ہیں۔

شریئس ایئر، تصوہر بی سی سی آئی
شریئس ایئر، تصوہر بی سی سی آئی
user

یو این آئی

دبئی: چنئی سپر کنگس کے خلاف جیت حاصل کرنے کے بعد دہلی کیپٹلس کے کپتان شریئس ایئر نے کہا ہے کہ وہ ٹیم کی کارکردگی سے کافی خوش ہیں۔ دہلی نے چنئی کو 176 رنوں کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں چنئی کی ٹیم 20 اوور میں سات وکٹ پر 131 رن ہی بنا سکی تھی اور اسے 44 رنوں سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔

شریئس ایئر نے کہا کہ ’’میں ٹیم کی کارکردگی سے کافی خوش ہوں۔ ٹیم میٹنگ میں ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ ہم جلد از جلد بلے بازی کی حالت کا جائزہ لیں گے اور اسی حساب سے کھیلیں گے۔ دونوں سلامی بلے بازوں نے کافی اچھی شروعات دلائی جس سے ٹیم کا حوصلہ بڑھا اور ہم نے اننگ کی آخر بھی بہتر طریقے سے کی۔ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارے پاس کیگیسو ربادا اور اینرچ نارتجے جیسے کھلاڑی ٹیم میں ہیں۔ ٹیم کا متحد رہنا کافی اہم ہے اور ہم ایک دوسرے کی کامیابی کا لطف لیتے ہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */