نائیجیریا میں یلو بخار کا قہر، 10 دنوں میں 76 افراد ہلاک

نائیجریائی ڈیزیز کنٹرول سینٹر کے ڈائریکٹر جنرل چکوے نے بتایا کہ گزشتہ 11 نومبر کے دوران ڈیلٹا ریاست میں مجموعی طور سے 35 موتیں ہوئیں، 33 موتیں انوگنو ریاست میں اور آٹھ اموات باؤچی ریاست میں ہوئیں۔

علامتی تصویر بشکریہ ڈبلیو ایچ او
علامتی تصویر بشکریہ ڈبلیو ایچ او
user

یو این آئی

ابوجا: مغربی افریقی ملک نائیجریا کے تین ریاستوں میں یلو بخار وبا کی شکل اختیار کرچکا ہے اور نومبر کے پہلے دس دنوں میں اس سے 76 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ نائیجریائی ڈیزیز کنٹرول سینٹر کے ڈائریکٹر جنرل چکوے ایہیکیوجو نے بتایا کہ گزشتہ گیارہ نومبر کے دوران ڈیلٹا ریاست میں مجموعی طور سے 35 موتیں ہوئیں، 33 موتیں انوگنو ریاست میں اور آٹھ اموات باؤچی ریاست میں ہوئیں۔

چکوے نے بتایا کہ اس دوران ان ریاستوں میں 222 مشتبہ معاملوں اور 19 تصدیق شدہ معاملوں کی رپورٹ آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ تر معاملوں میں بخار، سردرد، تکان، یرقان، پیٹ میں درد، پاخانہ اور پیشاب سے خون کا نکلنا جیسی علامات پائے گئے۔ متاثر لوگوں میں زیادہ تر ایک سے 55 سال کے عمر کے مرد تھے۔ وبا پر قابو پانے کے لئے ہیلتھ افسران نے کہا ہے کہ ٹیکہ لگایا جا رہا ہے۔


واضح رہے کہ یلوبخار زیادہ تر ایک خاص وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے جو مچھر کے کاٹنے سے پھیلتا ہے۔ اس بخار کے ٹیکے کی ایک خوراک سے مرض پر کنٹرول کیا جاسکتا ہے جو متاثر لوگوں میں امیونٹی پیدا کرتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔