امریکی صدر ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او سے تمام تعلقات ختم کرنے کا کیا اعلان

ڈبلیو ایچ او پر چین کی ‘کٹھ پتلی’ ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اسے امریکہ کی جانب سے جو رقم دی جاتی تھی وہ اب دوسری تنظیموں اور ضرورت مند ممالک کو دی جائے گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
user

یو این آئی

واشنگٹن: کورونا پھیلنے پر پیدا تنازعے نے بالآخر سنگین شکل اختیار کر لی اور امریکہ نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی امداد بند کر دی او ر اس کے ساتھ تمام تعلقات ختم کر دینے کا اعلان کر دیا۔ ڈبلیو ایچ او پر چین کی 'کٹھ پتلی' ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے صدر امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کل کہا کہ عالمی ادارہ صحت کو امریکہ کی جانب سے جو رقم دی جاتی تھی وہ اب دوسری تنظیموں اور ضرورت مند ممالک کو دی جائے گی تاکہ وہاں کورونا کی وبا سے نمٹا جا سکے۔

آن لائن میڈیا کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ نے کل وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن میں اخباری نمائندوں سے بات چیت میں دعویٰ کیا کہ چینی حکام نے کورونا وائرس وبا کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت کو اندھیرے میں رکھا۔ اس کے بعد عالمی تنظیم نے بھی کووڈ 19 کی بابت دنیا کو گمراہ کن معلومات فراہم کیں۔


واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کا قیام 1948 میں اقوام متحدہ نے ہی کیا تھا اور اسے یہ اختیار بھی حاصل ہے کہ وہ جب بھی چاہے ڈبلیو ایچ او کی رکنیت چھوڑ سکتا ہے۔ بہر حال، ابھی یہ واضح نہیں امریکی اعلان کب نافذ العمل ہوگا۔ امریکہ اس عالمی ادارے کو امداد فراہم کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے لیکن نئی صورتحال ایسے وقت میں پیدا ہوئی ہے جب حال ہی میں چین نے آئندہ دو برسوں تک عالمی ادارہ صحت کو دو ارب ڈالر کی رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔