ٹرمپ کا سابق امریکی بحریہ کے جوان کو رہا کرنے پر ایران کا شکریہ

ایران کا بہت بہت شکریہ ۔ کسی بڑے معاہدے کے لئے امریکی انتخابات کے بعد کا انتظار نہ کریں۔ میں جیتنے جارہا ہوں ‘‘۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریباََ دو سال تک ایران کی جیل میں قید رہے امریکہ کے سابق بحریہ کے جوان مائیکل وائٹ کو رہا کرنے پر ایران کا شکریہ ادا کیا ہے۔

جمعہ کے روز مسٹر ٹرمپ نے ٹویٹ کر کے کہا ’’ مائیکل کی وطن واپسی پر بہت خوش ہوں۔ وہ ابھی ابھی پہنچا ہے۔ ایران کا بہت بہت شکریہ ۔ کسی بڑے معاہدے کے لئے امریکی انتخابات کے بعد کا انتظار نہ کریں۔ میں جیتنے جارہا ہوں ‘‘۔


وائٹ کو 2018 میں ایران میں حراست میں لیا گیا تھا۔ انہیں ایران کے اعلی رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای کی توہین کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا اور اسے 13 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ مارچ میں کورونا وبا پھیلنے کے بعد انہیں میڈیکل گراونڈ پر رہا کیا گیا تھا اور سوئٹزرلینڈ کے تہران میں واقع سفارتخانے میں پناہ لی تھی۔

مسٹر ٹرمپ نے جمعرات کے روز ٹویٹر پر لکھا کہ وائٹ سوئس کے طیارے میں تہران سے امریکہ روانہ ہوگئے ہیں۔


واضح رہے کہ ایران کی حکومت نے ہزاروں قیدیوں کو کووڈ انیس وبا کی روک تھام کے لئے گھر بھیجنے کا حکم صادر کیاتھا ، جس میں وائٹ بھی شامل تھا ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔