امریکہ روس پر پابندی کا اعلان کر سکتا ہے: رپورٹ

رپورٹ کے مطابق توقع کی جا رہی ہے کہ امریکہ اگلے ہفتے صدارتی انتخابات میں مداخلت کی وجہ سے روس کے خلاف پابندی کا اعلان کرے گا۔

امریکی صدر جو بائیڈن / آئی اے این ایس
امریکی صدر جو بائیڈن / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکہ 2020 کے صدارتی انتخابات میں مبینہ مداخلت کے لئے اگلے ہفتے روس پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کرسکتا ہے۔ سی این این نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے ایک رپورٹ میں منگل کو یہ اطلاع دی۔ اس رپورٹ کے مطابق توقع کی جا رہی ہے کہ امریکہ اگلے ہفتے صدارتی انتخابات میں مداخلت کی وجہ سے روس کے خلاف پابندی کا اعلان کرے گا۔

امریکی قومی انٹلیجنس کونسل کی ایک رپورٹ میں روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے روسی حکومت کے کچھ عہدیداروں کو 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کو کمزور کرنے کا اختیار دیا تھا۔ امریکی قومی انٹلیجنس کونسل نے منگل کے روز ایک رپورٹ میں اس کا انکشاف کیا۔


رپورٹ کے مطابق کونسل نے کہا ’’ہم نے اس بات کا پتہ لگایا ہے کہ ولادیمیر پوتن نے روسی حکومت کے کچھ عہدیداروں کو صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کی امیدواری کو کمزور کرنے کا کام سونپا تھا‘‘۔ روسی عہدیداروں کو سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دعویداری کو مستحکم کرنے، ووٹنگ کے عمل پر امریکی عوام کے اعتماد کو کمزور کرنے اور امریکہ میں سماجی و سیاسی عمل کو درہم برہم کرنے کے لئے کہا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */