امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر پیلوسی دوبارہ انتخاب میں لیں گی حصہ

نینسی پیلوسی (81 سال) 1987 سے کانگریس میں خدمات انجام دے رہی ہیں اور ایوان نمائندگان کی اسپیکر کے طور پر چوتھی مدت کے لیے خدمات انجام دے رہی ہیں۔

نینسی پیلوسی، تصویر آئی اے این ایس
نینسی پیلوسی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے اعلان کیا ہے کہ وہ نومبر کے وسط مدتی انتخابات میں دوبارہ انتخاب لڑیں گی، نینسی پیلوسی نے منگل کو کہا کہ "میں عوام تک پہنچنے اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے دوبارہ کانگریس کے لیے انتخاب لڑوں گی،" کیلیفورنیا کی ڈیموکریٹ نے اپنے ویڈیو پیغام میں یہ نہیں بتایا کہ آیا وہ ایوان نمائندگان کی اسپیکر کے عہدہ کا مطالبہ کریں گی۔ وہ امریکن ڈیموکریٹک پارٹی کی سیاست دان ہیں۔

2018 میں نینسی پیلوسی نے حلف اٹھایا کہ اسپیکر کے طور پر ان کی موجودہ مدت ان کی آخری ہوگی، لیکن انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ ایوان نمائندگان کی اسپیکر کے طور پر جاری رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ نینسی پیلوسی (81 سال) 1987 سے کانگریس میں خدمات انجام دے رہی ہیں اور ایوان نمائندگان کی اسپیکر کے طور پر چوتھی مدت کے لیے خدمات انجام دے رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔