افغانستان میں دہشت گردانہ حملوں کی اقوام متحدہ نے مذمت کی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے بیان میں کہا ہے کہ ’’19 ستمبر کو جابل صوبہ کے قلات گلزہ میں ہوے حملے کی مذمت کرتا ہے جس میں کم سے کم 20 لوگوں کی موت ہوگئی اور95 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے افغانستان میں حال ہی میں مسلسل دہشت گردانہ حملوں کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔ جمعرات کو افغانستان کے جنوبی قلات گلزہ شہر میں خفیہ سلامتی ایجنسی کے دفتر افغان نیشنل ڈائرکٹوریٹ کو ہدف بنا کر دھماکہ کیا گیا جس کی زد میں نزدیک میں واقع جابل پرووینشیل اسپتال بھی آگیا۔اس حملے میں کم سے کم 20 لوگوں کی موت ہوگئی اور 95 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ’’سلامتی کونسل کے اراکین نے افغانستان میں حالیہ ہفتوں میں مسلسل حملوں کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سلامتی کونسل 19 ستمبر کو جابل صوبہ کے قلات گلزہ میں ہوے حملے کی خصوصی طور سے مذمت کرتا ہے جس میں کم سے کم 20 لوگوں کی موت ہوگئی اور95 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔‘‘


واضح رہے کہ جمعرات کو افغانستان کے جنوبی قلات گلزہ شہر میں خفیہ ایجنسی کے دفتر افغان نیشنل ڈائرکٹوریٹ کو ہدف بنا کر دھماکہ کیا گیا جس میں 20 لوگوں کی موت ہوگئی اور 95 دیگر زخمی ہوگئے۔اس حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے۔

سلامتی کونسل نے افغانستان کے پروان صوبہ میں 17 ستمبر کو ہوئے حملے کی بھی مذمت کی ہے۔ اس حملے میں کم سے 38 لوگوں کی موت ہوگئی تھی اور80 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’سلامتی کونسل کے اراکین نے ان حملوں کے لئے ذمہ دار لوگوں اور تنظیموں پر روک لگانے اور انہیں عدالت کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور سبھی ممالک سے بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل سے متعلق تجاویز کے تحت افغان حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔‘‘ واضح رہے کہ طالبان نے افغانستان میں 28 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے پیش نظر حملوں میں اضافہ کردیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔