ٹوئٹر نے ایلون مسک کے خلاف دائر کیا مقدمہ، 44 بلین ڈالر کے سودے کو ختم کرنے

ٹوئٹر کو 44 بلین ڈالر میں خریدنے کا سودا منسوخ کرنے کے بعد مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے

ٹوئٹر، ایلون مسک
ٹوئٹر، ایلون مسک
user

یو این آئی

واشنگٹن: مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کو 44 بلین ڈالر میں خریدنے کا سودا کیا تھا، تاہم حال ہی میں انہوں نے اعلان کیا کہ وہ ٹوئٹر کو نہیں خریدیں گے۔

رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے ٹوئٹر پر اپنے جعلی (بوٹ) اکاؤنٹس کی صحیح تعداد چھپانے اور اس کے بارے میں مانگی گئی تمام معلومات فراہم نہ کرنے کا الزام لگایا اور اس بنیاد پر ڈیل منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس کے جواب میں ٹوئٹر نے کہا کہ 44 ارب امریکی ڈالر کے حصول کے معاہدے کو ختم کرنے کے فیصلے پر مسک کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔


بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اس ڈیل کے مطابق اگر کوئی بھی پارٹی اسے منسوخ کرتی ہے تو اسے ایک بلین ڈالر یعنی تقریباً 7904 کروڑ روپے کی ٹرمینیشن فیس ادا کرنی ہوگی۔ ٹوئٹر نے ڈیلویئر کورٹ سے گزارش کی ہے کہ مسک کو حکم دیا جائے کہ ٹوئٹر ڈیل 54.20 ڈالر فی شیئر کی قیمت پر مکمل کی جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔