سعودی سفارت کار خاشقجی کی لاش کے ٹکڑے کر کے ترکی سے باہر لے گئے: ترکی

سعودی عرب کے پراسیکیوٹر جنرل دفتر نے جمعرات کو کہا تھا کہ انجکشن لگا کر جمال خاشقجی کو قتل کیا گیا اور اس کے بعد ان کی لاش کے ٹکڑے کیے گئے، پھر لاش کے ان ٹکڑوں کو قونصلیٹ سے باہر لے جائے گئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

انقرہ :ترکی نے کہا ہے کہ امریکی اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘ کے کالم نگار جمال خاشقجی کی لاش کے ٹکڑےٹکڑے کئے گئے پھر اس لاش کو سعودی عرب کے قونصلیٹ افسران اپنی ڈپلومیٹک حیثیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بڑے آرام سے سوٹ کیسوں میں ڈال کر ترکی سے باہر لے گئے۔ترکی اخبار ’یینی شفق‘ نے ترکی کے وزیر دفاع ہلوسی آکار کے حوالے سے گزشتیہ روز یونی سنیچر کو یہ خبر دی۔

وزیر دفاع ہلوسی آکار نے ہالی فیکس انٹرنیشنل سلامتی فورم میں کہا کہ ’’سعودی عر ب کے افسران اپنے ڈپلومیٹک حیثیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بڑے آرام سے تین یا چار سوٹ کیسوں میں بند کرکے جمال خاشقجی کی لاش کے ٹکڑوں کو ترکی سے باہر لے گئے۔

سعودی عرب کے پراسیکیوٹر جنرل دفتر نے جمعرات کو کہا تھا کہ انجکشن لگا کر جمال خاشقجی کو قتل کیا گیا اور اس کے بعد ان کی لاش کے ٹکڑے کیے گئے، پھر لاش کے ان ٹکڑوں کو قونصلیٹ سے باہر لے جائے گئے۔ اس سلسلے میں 21 لوگوں کو گرفتا کیا گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج کہا کہ پیر کے دن یا منگل کو انہیں جمال خاشقجی قتل سے متعلق پوری رپورٹ مل جائے گی۔

واضح رہے کہ جمال خاشقجی کو 2 اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی عرب کے قونصلیٹ میں قتل کردیا گیا تھا۔ وہ اپنی منگیتر سے شادی کرنے کے لئے کچھ ضروری دستاویزات لانے کے لئے 2 اکتوبر کو قونصلیٹ گئے تھے تب سے وہ لاپتہ تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 19 Nov 2018, 1:09 PM
/* */