استنبول: تیز ہوا و بارش کے سبب رَنوے پر پھلسے طیارہ کے ہوئے تین ٹکڑے، 120 مسافر زخمی

ترکی کی راجدھانی استنبول میں ائیر پورٹ کے رَنوے پر ایک طیارہ لینڈنگ کے وقت پھسل گیا اور تین حصوں میں ٹوٹ گیا۔ اس واقعہ میں کم از کم 120 مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔ کسی ہلاکت کی خبر نہیں ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ترکی کی راجدھانی استنبول میں بدھ کے روز ایک طیارہ رَنوے پر پھسل کر حادثہ کا شکار ہو گیا۔ خراب موسم کی وجہ سے طیارہ رَنوے پر اتنی بری طرح پھسلا کہ اس کے تین ٹکڑے ہو گئے۔ اس طیارہ میں 177 لوگ سفر کر رہے تھے۔ حادثہ میں کسی کے ہلاک ہونے کی خبر نہیں ہے لیکن 120 مسافر زخمی ضرور ہوئے ہیں۔

یہ طیارہ ازمیر سٹی کے استنبول میں صبیحہ گوکین ائیر پورٹ آ رہا تھا۔ جب طیارہ لینڈ کر رہا تھا، اس وقت موسم بہت خراب تھا۔ اس وجہ سے طیارہ حادثہ کا شکار ہو گیا۔ اس کے بعد طیارہ میں آگ لگ گئی۔ کسی طرح آگ پر قابو پایا گیا۔


ترکی ٹیلی ویژن پر دکھائی گئی تصویروں میں کئی لوگوں کو طیارہ میں ایک بڑے شگاف کے ذریعہ چڑھتے ہوئے اور طیارہ کے پیچھے کے پنکھوں میں سے ایک پر بھاگتے ہوئے دیکھا گیا۔ ترکی کے وزیر برائے ٹرانسپورٹیشن میہمت کاہت ترہان نے اس واقعہ کے تعلق سے کہا کہ حادثہ میں کسی کی جان نہیں گئی ہے۔ اس حادثے کے بعد زیادہ تر مسافر اپنے آپ طیارہ سے باہر نکل کر آ گئے۔ کچھ مسافر اس میں پھنسے تھے جنھیں وہاں تعینات افسران کی مدد سے باہر نکالا گیا۔

این ڈی ٹی وی پر شائع خبر کے مطابق ترہان نے بتایا کہ طیارہ کافی بری طرح زمین پر لینڈ ہوا، اس وجہ سے وہ تین حصوں میں ٹوٹ گیا۔ جس وقت یہ حادثہ ہوا اس وقت ائیر پورٹ پر تیز ہوائیں چل رہی تھیں اور بارش بھی ہو رہی تھی۔ حادثے کے بعد کئی فائر فائٹرس اور ہیلتھ ورکرس کو وہاں بھیج دیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */