کیلیفورنیا میں فیس بک دفتر کو اڑانے کی ملی دھمکی

اے بی سی بے ایریا براڈكاسٹر کے مطابق نیویارک پولیس محکمہ کو مینلو پارک کے 200 جیفرسن ڈرائیو میں واقع فیس بک کے دفتر کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد سیکورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

واشنگٹن: امریکہ کے کیلی فورنیا کے مینلو پارک میں واقع فیس بک کے دفتر کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی جس کے بعد بعد آفس کو فوری طور پر خالی کرا لیا گیا ہے۔ پولس ذرائع نے اس سلسلے میں میڈیا کو جانکاری دی اور کہا کہ ہر طرح کے احتیاطی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اے بی سی بے ایریا براڈكاسٹر کے مطابق نیویارک پولیس محکمہ کو مینلو پارک کے 200 جیفرسن ڈرائیو میں واقع فیس بک کے دفتر کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد سیکورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دفتر کی جانچ شروع کر دی ہے۔ حتمی رپورٹ موصول ہونے تک بم ڈسپوزل اسکواڈ کی تحقیقات جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔