’کورونا وائرس کی پہلی ویکسین امریکہ بنائے گا‘

رابرٹ او برائن کا کہنا ہے کہ ”ہم تھیراپی اور ویکسین بنانے کے لئے زبردست کام کر رہے ہیں۔ ایک بار جب کورونا وائرس کی ویکسین بنا لیں گے تو اسے صرف امریکہ ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے ساتھ اشتراک کریں گے۔“

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برائن نے دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس یعنی 'كووڈ -19' کی ویکسین سب سے پہلے امریکہ بنائے گا۔ اوبرائن نےایک نیوز پروگرام کے دوران واضح لفظوں میں کہا کہ "ہم سب سے پہلے کورونا وائرس کی ویکسین بنانے جا رہے ہیں۔ ہم تھیراپی اور ویکسین بنانے کے لئے زبردست کام کر رہے ہیں اور ایک بار جب ہم کورونا وائرس کی ویکسین بنا لیں گے تو اسے صرف امریکہ ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے ساتھ اشتراک کریں گے۔"

دلچسپ بات یہ ہے کہ رابرٹ او برائن نے اس درمیان اس ویکسین کو چین کے ذریعہ چرائے جانے کی کوشش کرنے کا اندیشہ بھی ظاہر کیا۔ انھوں نے اس بات سے انکار نہیں کیا ہے کہ چین اپنے لئے ویکسین چرانے کی کوشش کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ "ایسا سامنےآیا ہے کہ چین فارمولہ کو تلاش کرنے کی جاسوسی میں لگا ہوا ہے جس میں ہم ویکسین اور طب دونوں کے لئے کام کر رہے ہیں۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔