ترکی کی نیشنلسٹ پارٹی نے 2023 کے انتخابات کے لئے اردوآن کی حمایت کی

ایم ایچ پی کے رہنما ڈی بہسیلی نے ملک میں 2023 میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لئے موجودہ صدر رجب طیب اردگان کے نام کی حمایت کی ہے۔ بہسیلی دوسری مرتبہ ایم ایچ پی کے رہنما منتخب ہوئے

ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوآن / تصویر یو این آئی
ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوآن / تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

انقرہ: ترکی میں دائیں بازو نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی (ایم ایچ پی) کے رہنما ڈی بہسیلی نے ملک میں 2023 میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لئے موجودہ صدر رجب طیب اردگان کے نام کی حمایت کی ہے۔ بہسیلی دوسری مرتبہ ایم ایچ پی کے رہنما منتخب ہوئے۔

بہسیلی نے پارٹی کے 13 ویں آرڈینری گرینڈ کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’ ہمارے صدارتی امیدوار کا نام واضح ہے ، ان کا نام ہے رجب طیب اردگان ہے۔ میں اس موقع پر حکمران جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے اپنے بھائیوں کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ ہمارا اے کے پی کے ساتھ ہمارا اتحاد جعلسازوں کے خلاف ہے‘‘ْ ۔


واضح ر ہے کہ 2018 میں ہوئے انتخابات میں ایم ایچ پی نے اردگان کے نام کی حمایت کی تھی۔ دو پارٹیوں کے درمیان اتحاد کو اس وقت 600 میں 344 سیٹین حاصل ہوئی تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔