اسپین کی سڑکوں پر پھر سے ماسک لگانا ہوگا لازمی

اسپین میں تقریباً 90 فیصد آبادی کو ویکسین لگائے جانے کے باوجود انفیکشن میں اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ ایک دن میں کورونا کے 27 ہزار سے زائد نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔

فیس ماسک، تصویر یو این آئی
فیس ماسک، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

میڈرڈ: اسپین میں کووڈ-19 کے معاملے دوبارہ بڑھنے کے سبب سڑکوں پر ماسک پہننا پھر سے لازمی ہوجائے گا۔ یہ اطلاع حکومت نے دی ہے۔ کابینہ نے کہا کہ اس سلسلے میں متعلقہ دستاویز جمعرات کو وزراء کونسل کے اجلاس میں منظور کی جائے گی۔ وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے خود مختار برادریوں کے سربراہوں کی میٹنگ میں کابینہ کے اس منصوبے کا اعلان کیا۔

اسپین میں رواں سال جون میں سڑکوں پر ماسک پہننے کی پابندی ختم کردی گئی تھی تاہم بند عوامی مقامات پر ماسک پہننا بدستور لازمی تھا۔ اسپین کووڈ- 19 کی چھٹی لہر کا سامنا کر رہا ہے۔ تقریباً 90 فیصد آبادی کو ویکسین لگائے جانے کے باوجود انفیکشن میں اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ ایک دن میں کورونا کے 27 ہزار سے زائد نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔