جنوبی کوریا میں کورونا متاثرین کی تعداد تقریباً ایک لاکھ 20 ہزار

جنوبی کوریا میں مجموعی طور پر 2409975 افراد کووڈ- 19 ویکسین دی جاچکی ہے، جن میں سے 1,26,503 فراد کو دونوں ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سیول:جنوبی افریقہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 512 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 1,19,898 تک پہنچ گئی۔ ملک میں ہر روز کورونا کے نئے کیسز پچھلے دن سے تھوڑا سا بڑھ کر 500 سے اوپر ہوچکے ہیں، لیکن گزشتہ دو دن سے یہ تعداد 600 سے نیچے ہی رہی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ سال 8 نومبر کو سیول اور اس کے آس پاس کے صوبے گیانگی میں چھوٹے کلسٹرانفیکشنز کے ساتھ ساتھ باہر سے آنے والے لوگوں کی وجہ سے یومیہ ہونے والے انفیکشن میں تین گنا اضافہ ہوا تھا۔ ابھی تک ملک میں 87.2 لاکھ افراد کا کورونا ٹسٹ کیا جاچکا ہے، ان میں سے 85.25 لاکھ رپورٹس منفی سامنے آئیں اور 76,508 معاملات کی جانچ کی جا رہی ہے۔


جنوبی کوریا میں 26 فروری کو کورونا ویکسینیشن بڑے پیمانے پر متعارف کروائی گئی ہے۔ ملک میں مجموعی طور پر 2,409,975 افراد کووڈ 19 ویکسین دی جاچکی ہے جن میں سے 1,26,503 فراد کو دونوں ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔