کورونا کی چوتھی لہر مراکش سے لے کر پاکستان تک پھیل چکی، عالمی ادارہ صحت کا اظہار تشویش

عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ تشویش کی بات یہ ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر مغرب، مشرق وسطیٰ، افریقہ اور ایشیاء جیسے خطوں میں پھیل رہی ہے

دنیا میں کورونا / تصویر آئی اے این ایس
دنیا میں کورونا / تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

قاہرہ: عالمی ادارہ صحت نے کہا کہا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر مراکش سے لے کر پاکستان تک 15 ممالک میں پھیل چکی ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ تشویش کی بات یہ ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر مغرب، مشرق وسطیٰ، افریقہ اور ایشیاء جیسے خطوں میں پھیل رہی ہے جہاں ابھی تک وبا پر قابو پانے کے لیے ٹیکہ کاری کا خاطر خواہ انتظام نہیں کیا گیا۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا کی ڈیلٹا کی شکل پہلے ہندوستان میں سامنے آئی تھی جو اب مشرقی بحیرہ روم کے خطے کے 15 ممالک میں پھیل چکی ہے۔

مشرقی بحیرہ روم کا خطہ مراکش سے لے کر پاکستان تک صومالیہ اور سعودی عرب تک وسیع و عریض رقبہ پر محیط ہے اور اس میں فلسطینی علاقوں کے علاوہ 21 دیگر ممالک بھی شامل ہیں اور اس خطے کی آبادی تقریباً 68 کروڑ ہے۔


بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ڈیلٹا‘ کی تبدیل شدہ کرونا کی نئی شکل مشرقی بحیرہ روم کے خطے میں بڑھتی ہوئی تعداد میں کووڈ۔19 انفیکشن اور اموات میں اضافہ ہوا ہے۔

بیان میں مشرقی بحیرہ روم کے ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد المنظری کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نئے کیسز ان افراد کے ہیں جنہوں نے اب تک ویکسین نہیں لگوائی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔