کابل کی مسجد میں دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 30 ہو گئی

افغانستان کے دارالحکومت کابل کی ایک مسجد میں ہونے والے دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 30 ہو گئی ہے۔ اس دھماکے میں 40 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل کی ایک مسجد میں ہونے والے دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 30 ہو گئی ہے۔ اس دھماکے میں 40 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ میڈیا نے محکمہ دفاع کے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ کل کے دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی فہرست میں نامور مذہبی عالم امیر محمد کبالی بھی شامل ہیں۔

اب تک کسی دہشت گرد گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ طالبان کا دعویٰ ہے کہ ان کا افغانستان پر مکمل کنٹرول ہے لیکن اسلامک اسٹیٹ دہشت گرد گروپ (آئی ایس) کے عسکریت پسند پورے ملک میں شہریوں اور پولیس پر حملے کرتے رہتے ہیں۔


دو ہفتے قبل کابل میں ہونے والے دو مہلک دھماکوں میں دس افراد ہلاک اور چالیس دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلامک اسٹیٹ نے دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */